جموں//وزیر برائے اَمورِ نوجوان و کھیل کود ستیش شرما نے کہا کہ اَکھنور حلقہ اِنتخاب میں مقامی نوجوانوں کے لئے مختلف کھیلوں سے متعلق سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔وزیرموصوف ایوان میں آج رُکن اسمبلی موہن لال کی طرف سے اُٹھائے گئے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔اُنہوں نے بتایا کہ اِنڈور سٹیڈیم اَکھنور اچھی حالت میں ہے اور فعال ہے۔ اِسی طرح ڈِگری کالج اَکھنور کے سپورٹس گراؤنڈ کو حال ہی میں مختلف کھیلوں کے کورٹ، وی آئی پی پویلین اور نشستوں کی تعمیر کے ذریعے اَپ گریڈ کیا گیا ہے۔ تاہم، پلون کے کھیل میدان میں واقع پویلین عمارت کا سپر سٹرکچر نقصان پہنچا ہے۔وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ جی ڈِی سی اِکھنور میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی مختلف اَپ گریڈیشن کی ترقی ا ور کام مکمل کر کے کالج حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے جس میں وی آئی پی پویلین، نشستوں کے درجے، باسکٹ بال، والی بال، ہینڈ بال، کھو کھو کے کورٹ، کرکٹ اور فٹ بال گراؤنڈ کی تعمیر و ترقی شامل ہے۔ اِس کے علاوہ وزیر نے کہا کہ اِن ترقیاتی کاموں کو سپورٹس کونسل نے انجام دیا جبکہ بجٹ محکمہ اعلیٰ تعلیم نے فراہم کیا۔وزیرموصوف نے یقین دِلایا کہ وہ تمام اَپ گریڈیشن کاموں کا موقعہ پر معائینہ کریں گے تاکہ جانچ پڑتال کی جاسکے اور اگر کسی بھی قسم کی کوتاہی یا خامی پائی گئی تو انکوائری شروع کی جائے ۔










