stadium in kashmir

سپورٹس اسٹیڈیم منزگام کولگام میں میدان کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام شروع

بلاک منزگام کے نوجوانوں،ایم سی بی کے ممبران نے کیا ضلع کولگام کے انتظامیہ کا شکریہ

سرینگر//وادی میں سماجی برائی کو دور رکھنے کے لیے ایل جی انتظامیہ نے اگر چی ہر پنچایت میں نوجوانوں کے لیے کھیل کا میدان بنانے کے لیے ترجی دی ہے جس میں جموں و کشمیر کے نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہیں، اسی سلسلے میں ضلع کولگام کے منزگام نورآباد میں بھی کھیل کے میدان کو انتظامیہ کی جانب سے بڈھانے کے لیے روقومات فراہم کیے گئے، جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محدین کی جانب سے روقومات فراہم کیے گئے، تاکہ اس سپورٹس اسٹیڈیم کو مزید بہتر بنانے کے انتظامیہ نے یہ فیصلہ لیا ہے، اس دوران علاقے کے تمام نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، بلاک منزگام کے نوجوانوں ، منزگام کرکٹ بورڈ کے ممبران اور علاقے کے ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ڈپٹی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محدین، ڈی ڈی سی ممبر منزگام جمیلہ چوھدری، یوتھ سروس اینڈ سپورٹس آفسر کولگام غلام حسن لون، اے سی ڈی کولگام محمد عمران خان، تعصیلدار دمہال ہانجی پورہ لون صاحب، ایس ایچ او منزگام، بی ڈی او منزگام، نائب تحصیلدار منزگام،کا شکریہ ادا کیا، جس میں انھوں نے یہ چالیس سال پرانی دیرنی مانگ کو پورہ کیا، یاد رہے بلاک منزگام کے تمام پندرہ پنچایت حلقوں کے نوجوان اس کھیل کے میدان میں اپنی کھیل کود کی سرگرمیوں کو جارے رکھتے ہیں، اب اس کو اور مزید بہتر بنانے کے لیے انتظامیہ نے اچھہ فیصلہ لیا ہے، نوجوانوں نے خاص کر اس سے پہلے جو تحصیلدار دمہال ہانجی پورہ محترم نیاز احمد بٹ کا بھی شکریہ ادا کیا، جس میں انھوں نے اس کھیل کے میدان کو بنانے کے لیے اپنا ایک اہم کردار ادا کیا۔