سری نگر//ریاستی صحت ایجنسی جموںوکشمیر نے آیوشمان بھارت دیوس منایا تاکہ آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے کامیاب عمل آوری کا جشن جموں و کشمیر یو ٹی میں منایا جاسکے۔ تقریب کی خصوصیت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہسپتالوں ، طبی اور نیم طبی عملے اور سٹیٹ ہیلتھ ایجنسی کی ٹیم کو مبارک باد دینا ہے۔اِس موقعہ پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ووِیک بھارد واج نے ایجنسی کو یوٹی کی زیادہ تر آبادی کو دائرے میں لانے کے لئے سخت کوششیں کرنے پر سراہا۔ اُنہوں نے ایجنسی کے عملے کی جموںوکشمیر میں دُور دراز مقامات تک پہنچنے پر تعریف کی ۔اُنہوںنے کہا کہ صحت کو زندگی کی ہر دوسری ضرورت پر فوقیت حاصل ہے۔اُنہوں نے کہا ،’’ لوگوں کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی ہمارے وزیر اعظم کا تصور کردہ سب سے بڑا فلاحی اقدام ہے‘‘۔ اُنہوں نے کہاکہ اس کی اہمیت کا اندازہ ان لوگوں سے لگایا جا سکتا ہے جنہوں نے ماضی میں طبی امداد کی عدم دستیابی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کیا۔سی اِی او اے بی ۔ پی ایم جے اے وائی ڈاکٹر ڈائیفوڈ ساگر نے کہا کہ سکیم کے فوائد کو ہر ممکنہ فرد تک پہنچانے کیلئے ایس ایچ اے نے ایک منفرد اقدام ’’گاؤں گاؤں آیوشمان‘ ‘شروع کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد پوری آبادی کو کم سے کم مدت میں آیوشمان بھارت کارڈ فراہم کرنا ہے۔یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ نیشنل ہیلتھ ایجنسی (این ایچ اے) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چھ مہینوں میں سب سے زیادہ تعداد میں آیوشمان کارڈوںکے ساتھ ٹاپ پانچ ریاستوں/یوٹیز شامل ہیں۔یہ بتایا گیا کہ جموںوکشمیر میں 236 ہسپتال اے ۔ پی ایم جے اے وائی کے تحت درج ہیں۔ یہ بھی کہا گیا کہ دیگر ریاستوںاوریوٹیوں کے تمام ہسپتالوں کو جموں و کشمیر کے تمام باشندوں کو اے بی ۔پی ایم جے اے وائی اور اے بی پی ایم جے اے وائی ۔ایس ای ایچ اے ٹی سکیموں کے تحت خدمات فراہم کرنے کے لئے فہرست میں شمار کیا جائے گا۔یہاںیہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پریمیم مفت فوائد حاصل کرنے کے لئے حکومت جموں و کشمیر نے 8000 سے زیادہ کامن سروس سینٹروں( سی ایس سیز)کا ایک نیٹ ورک قائم کیا ہے جہاں ایک مستحقین اس سکیم کے تحت خود کو رجسٹر کروا سکتا ہے۔ یہ سکیم اَپنی نوعیت کی پہلی جموں و کشمیر میں صحت کوریج ہے جو وزیراعظم نے 26؍ دسمبر 2020 کو شروع کی تھی جس میں ملازمین اور پنشنروںسمیت یونین ٹیریٹری کے تمام باشندوں کو اے بی پی ایم ۔ جے اے وائی کے فوائد فراہم کئے گئے ہے۔اِس سالانہ تقریب میں ڈائریکٹر سکمز اے جی آہنگر ، ایس ایچ اے اَفسران ار دیگر طبی ، پیرا میڈیکس شامل تھے۔










