dooran

سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ نے صنعتی شکایات سنیں اور ریونیو کی حکمت عملی تیار کی

سانبہ//جموں و کشمیراسٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ نے آج سانبہ دوم ٹیکس سرکل کے دائرہ اِختیار میں کام کرنے والے صنعتی یونٹوں کی شکایات سنی۔ایڈیشنل کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ایڈمنسٹریشن اینڈ اَنفورسمنٹ جموں نمرتا ڈوگرہ نے میٹنگ کی صدارت کی اور سرکل سانبہ دوم کے ٹیکس دہندگان اور صنعت کاروں کے ساتھ مالی برس 2024-25 ء کی پہلی سہ ماہی مالی پوزیشن کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں سٹیٹ ٹیکس آفیسر سرکل سانبہ دوم سنیل دَت، سٹیٹ ٹیکسز آفیسر روپالی سدوترا، سٹیٹ ٹیکسز آفیسر کاکا رام اور صنعتوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔میٹنگ میں مالی برس 2024-25 ء کی بقیہ تین سہ ماہیوں کے دوران محصولات میں اضافے اورصد فیصد تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے نئی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔یہ میٹنگ کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ پی کے بھٹ کی دور اندیشی ،’’اپنے ڈیلر کو جانیں‘‘ پہل کا حصہ تھی جس کا مقصد ٹیکس دہندگان کے ساتھ سرکل لیول آفیسرکے رابطے کو بڑھانا ہے تاکہ ان کی صنعتوں سے متعلق شکایات اور شارٹ فال معلوم ہوسکے۔یہ میٹنگ ٹیکس دہندگان سے رائے حاصل کرنے اور ٹیکس دہندگان میں عدم تعمیل اور ٹیکس چوری کے نتائج سے آگاہ کرنے کے لئے میٹنگ اہم ہے ۔میٹنگ کے دوران ایس ٹی او سرکل دوم سنیل دت نے میٹنگ کے ایجنڈے کے بارے میں میٹنگ کو آگاہ کیا اور صنعتی نمائندوں کا تعارف کیا۔بعد میں صنعتی نمائندوں نے ایڈیشنل کمشنر ایس ٹی ڈی جموں کو اپنی تجارتی مخصوص شکایات سے آگاہ کیا جس میں ایس آر او 19 اور ایس آر او 21 کی حدود شامل ہیں۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے نمرتا ڈوگرہ نے بات چیت کے دوران اُٹھائے گئے تمام مسائل کا ذکر کیا اور شرکأکو یقین دلایا کہ وہ اسے متعلقہ حلقوں کے ساتھ اُٹھائیں گے۔ٹیکس دہندگان کو یہ بھی مشورہ دیا گیا کہ وہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے اپنی سٹاک پوزیشن اور سیلز کو ٹیکس سٹیٹمنٹ کے مطابق رکھیں۔نمرتا ڈوگرہ نے کہاکہ میٹنگ نے شفافیت، تعاون اور اِجتماعی ترقی کے لئے ہمارے عزم کو ظاہر کیا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا، ’’ہم کاروباروکے فروغ کے لئے ایک ساز گار ماحول پیدا کرنے اور یوٹی اور نیشن کی معیشت میں حصہ اَدا کرنے کے لئے وقف ہیں۔‘‘