خرطوم: اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے کہا ہے کہ سوڈان میں متحارب فوجی دھڑوں کے درمیان جاری لڑائی کے نتیجے میں آٹھ لاکھ سے زیادہ افراد نقل مکانی کر سکتے ہیں۔اسسٹنٹ ہائی کمشنر برائے مہاجرین رؤف ماذو نے جنیوا میں اسٹیٹ بریفنگ میں کہا ’’تمام متعلقہ حکومتوں اورشراکت داروں کے ساتھ مشاورت کے بعد ہم 815000افراد کی منصوبہ بندی کے اعداد و شمار پرپہنچ گئے ہیں۔یہ سوڈانی سات ہمسایہ ممالک میں راہ فرار اختیار کر سکتے ہیں۔‘‘انھوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق قریباًپانچ لاکھ 80 ہزار سوڈانی پناہ گزین ہیں جبکہ دیگر موجودہ پناہ گزین ہیں جو ملک میں عارضی خیموں میں رہ رہے ہیں۔










