ایک کروڑ کی جائیداد پولیس نے قرق کرلی
سرینگر///انسداد ملٹنسی کارروائی میں پولیس نے سوپور میں ایک ملیٹنٹ معاون شخص سے منسلک ایک کروڑ روپے کی جائیداد قرق کرلی ہے ۔ پولیس نے اس معاملے میں پہلے ہی متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرلیا تھا۔ وائس آف انڈیا کے مطابق سوپور پولیس نے جمعرات کو سوپور کے بومئی علاقے میں، یو اے پی اے کے تحت ایک ملیٹنٹ معاون کی ایک کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کر لی، ترجمان نے کہا کہ ایف آئی آر نمبر 26/2024، UA کی دفعہ 18، 20، 23، 38 اور 39 کے تحت درج مقدمہ میں منسلک کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جائیداد کی قرق دہشت گرد تنظیموں اور ان کے معاونین کے لیے مالی اور لاجسٹک سپورٹ کو روکنے کے لیے جاری کوششوں کا ایک حصہ ہے۔اس میں مزید کہا گیا کہ یہ جائیداد ایک عامر رشید لون ولد عبدالرشید لون آف بومئی کی تھی۔










