سوپورپولیس کی بڑی کارروائی

تاروز میںمکان سے منشیات برآمد،ملزم گرفتار

سرینگر//یو این ایس/ منشیات سمگلنگ کے خلاف ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے، سوپور پولیس نے تارزو علاقے میں ایک ایک اہم منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور بڑی مقدار میں سائیکو ٹراپک اشیاء برآمد کی ہیں۔ایس ایچ او تارزو افتخار احمد شاہ کی قیادت میںپولیس سٹیشن تارزو کی ٹیم نے مصدقہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا اورمعراج الدین شیخ ولد غلام محمد شیخ،ساکن گنائی محلہ دھرنبل تارزو جوکہ منشیات کے غیر قانونی کاروبار میں سرگرم عمل ہے اور اپنے رہائشی مکان میں ممنوعہ اشیاء چھپائے ہوئے تھا۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے، ایف آئی آر نمبر 04/2026 این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 8/22 کے تحت تھانہ ترزو میں درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی۔تفتیش کے دوران مجاز مجسٹریٹ سے سرچ وارنٹ حاصل کیے گئے۔ اس کے بعد آزاد گواہوں کی موجودگی میں ملزم کے رہائشی احاطے کی تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران، پولیس پارٹی نے 162 سٹرپس برآمد کیں جن میں ایک ممنوعہ سائیکو ٹراپک مادہ Spasmo-Proxyvon Plus کے 1,296 کیپسول تھے۔ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے قانونی طریقہ کار کے مطابق مسروقہ سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ منشیات کے ماخذ، آگے اور پیچھے روابط اور اس میں ملوث وسیع نیٹ ورک کا پتہ لگانے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔ مزید بازیابیوں اور گرفتاریوں کی توقع ہے۔