soniya priyanka

سونیا گاندھی کے بعد پرینکا گاندھی بھی کورونا سے متاثر، خود کو آئسولیٹ کیا

نئی دہلی: کانگریس کی اتر پردیش کی جنرل سکریٹری انچارج پرینکا گاندھی بھی کورونا سے متاثر ہو گئی ہیں اور انہوں نے خود کو گھر میں کوارنٹائن کر لیا ہے۔پرینکا گاندھی نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی۔ قبل ازیں، کانگریس صدر سونیا گاندھی بھی گزشتہ روز کورونا سے متاثر پائی گئی تھیں اور وہ بھی کوارنٹائن میں ہیں۔کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’میں نے کورونا ٹیسٹ کرایا ہے اور میں معمولی علامات کے ساتھ کورونا متاثر پائی گئی ہوں۔ میں نے کورونا کے تمام پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے خود کو گھر میں کوارنٹائن کر لیا ہے۔ میں ان لوگوں سے درخواست کرتی ہوں جو میرے رابطے میں آئے ہیں وہ اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔‘‘خیال رہے کہ پرینکا گاندھی گزشتہ روز لکھنؤ کے دورے تھیں لیکن وہ قبل از وقت دہلی لوٹ آئی تھیں۔ وہ اپنی والدہ سونیا گاندھی سے رابطہ میں آئی تھیں، اس کے بعد وہ بھی کورونا سے متاثر پائی گئی ہیں۔