بھارتی تہذیب کی مزاحمت اور سومناتھ مندر کی دوبارہ تعمیر کا جشن:وزیر اعظم مودی
سرینگر/یو این ایس// وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ سومناتھ سوابھیمان پرَو، جو جمعرات سے شروع ہو رہا ہے، اْن لاتعداد بچوں کو یاد کرنے کے لیے ہے جنہوں نے کبھی اپنے اصولوں اور اقدار پر سمجھوتہ نہیں کیا۔سال بھر جاری رہنے والی یہ تقریبات بھارتی تہذیب کی مزاحمت اور عزم کی عکاس ہیں، جس نے گجرات کے ویروال میں واقع سومناتھ مندر کو بار بار دشمنوں کے حملوں کے بعد دوبارہ تعمیر کیا۔یو این ایس کے مطابق وزیر اعظم نے اپنے ایک پیغام میں کہا’’جئے سومناتھ! سومناتھ سوابھیمان پرَو آج سے شروع ہو رہا ہے۔ ہزار سال قبل، جنوری 1026 میں، سومناتھ پر پہلا حملہ ہوا۔ 1026 کے حملے اور بعد کے حملے لاکھوں لوگوں کے اذہان میں موجود ابدی ایمان کو کمزور نہیں کر سکے، نہ ہی وہ تہذیبی جذبہ ٹوٹ سکا جس نے سومناتھ کو بار بار تعمیر کیا۔‘‘وزیر اعظم مودی 11 جنوری کو سومناتھ مندر میں ہونے والی سوابھیمان پرَو میں بھی شرکت کریں گے۔ انہوں نے اپنی پچھلی سومناتھ دوروں کی تصاویر بھی شیئر کیں اور مداحوں سے کہا کہ وہ اپنی تصاویر ہیش ٹیگ #SomnathSwabhimanParv کے ساتھ شئیر کریں۔مودی نے مزید کہا’’سومناتھ سوابھیمان پرَو کا مقصد اْن لاتعداد بچوں کو یاد کرنا ہے جنہوں نے اپنے اصولوں اور اقدار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ وقت چاہے کتنا ہی مشکل ہو، ان کا عزم مضبوط اور ان کی اقدار کے تئیں وابستگی کبھی کم نہ ہوئی۔یو این ایس کے مطابق وزیر اعظم نے 31 اکتوبر 2001 میں سومناتھ مندر میں منعقد پروگرام کی جھلکیاں بھی شیئر کیں، جس میں مندر کے دوبارہ کھلنے کے 50 سال مکمل ہونے پر تقریب ہوئی تھی اور اس وقت کے صدر راجندرا پرساد کی موجودگی میں تقریب کا انعقاد ہوا۔مودی نے کہا’’سردار پٹیل، کے ایم منشی اور دیگر کئی لوگوں کی سومناتھ مندر کی تعمیر نو میں کوششیں قابل ذکر ہیں۔ 2001 کے پروگرام میں اْس وقت کے وزیر اعظم اٹل جی، ہوم منسٹر اڈوانی جی اور کئی دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی تھی۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ 2026 میں 1951 کی عظیم تقریب کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منایا جائے گا۔










