سول سیکرٹریٹ میں متعدد وَفود اور اَفراد مشیر بصیر خان سے ملاقی

سول سیکرٹریٹ میں متعدد وَفود اور اَفراد مشیر بصیر خان سے ملاقی

سری نگر/ /متعدد وَفود اور اَفراد نے سو ل سیکرٹریٹ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان سے ملاقات کی اور اُنہوں نے اُنہیں اَپنے مسائل اور مطالبات گوش گزار کئے۔روز لین گلاب باغ سری نگرکے لوگوں کے ایک وَفد نے مشیر موصوف سے ملاقات کی اور عوامی اہمیت کے مختلف مسائل اُٹھائے ۔ اُنہوں نے اَپنے علاقے میں سڑکوں کو ہموار اور میکڈیمائزیشن کرنے کا مطالبہ کیا۔اِسی طرح ایک او ر وَفد نے اِن کے علاقے میں عوامی سہولیات کی اَپ گریڈیشن کامسئلہ بھی اُٹھایا۔اِسی طرح سری نگر اور دیگر علاقوں کے وَفود اور اَفراد نے صنعتوں ، پی ڈی ڈی ، پنچایتی راج ، دیہی ترقیات، سیاحت اور پھولبانی کی زراعت سے متعلقہ کئی مسائل گوش گزار کئے اور اِن کا جلد ازالے کا مطالبہ کیا۔مشیر موصوف اُنہیں یقین دِلایا کہ اُن کے تمام جائز مسائل کو متعلقہ محکموں کے ساتھ فوری حل کرنے کے لئے اُٹھائے جائیں گے۔کچھ معاملات میں مشیر بصیر خان نے متعلقہ اَفسران کو شکایات کے اَزالے کے لئے موقعہ پر ہدایات جاری کیں۔