جموں//سوشل آڈٹ ایک جمہوری عمل ہے اور سماجی تبدیلی ، کمیونٹی کی شرکت اور حکومتی جوابدہی کا ایک طاقتور ذریعہ ہے ۔ اس کے دائرہ کار میں یہ اخراجات اور فیصلوں کے آڈٹ کے ساتھ پروگرام کے نفاذ کے معیار کے مسائل کا احاطہ کرتا ہے ۔ لوگوں کیلئے یہ ایک بااختیار بنانے کا عمل ہے کہ وہ کاموں کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد میں حصہ لیں اور عمل آوری ایجنسی کو اس کیلئے جوابدہ بنائیں ۔ سوشل آڈٹ میں عوام اور حکومت مشترکہ طور پر اس منصوبے کی نگرانی کرتے ہیں ۔ آزاد سماجی آڈٹ کی اہمیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حکومت جموں و کشمیر نے ایم جی نریگا اور دیگر اہم پروگراموں کے سماجی آڈٹ کے ہموار انعقاد کیلئے سوشل آڈٹ یونٹ دیہی ترقی اور پی آر کا محکمہ قائم کیا ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ریاست جموں و کشمیر میں تنظیم نو کے بعد 20 اضلاع اور 4291 پنچائتیں تھیں اور سوشل آڈٹ کی موجودگی آج تک 13 اضلاع بشمول کشتواڑ ، شوپیاں ، ڈوڈہ ، بانڈی پورہ ، کٹھوعہ ، گاندر بل ، سرینگر ، سانبہ ، بڈگام ، ریاسی ، بارہمولہ اور اننت ناگ باقی اضلاع میں بھرتی کا عمل شروع ہو چکا ہے اور سوشل آڈٹ ٹیمیں جلد ہی تعینات ہو جائیں گی ۔ ڈائریکٹوریٹ آف سوشل آڈٹ اب ایک مکمل طور پر فعال یونٹ ہے اور جلد ہی جموں و کشمیر کے تمام اضلاع کا احاطہ کرے گا نہ صرف ایم جی نریگا بلکہ بھارت کی کئی دیگر اسکیموں کا بھی آڈٹ کرے گا ۔










