سری نگر//کشمیر پاور ڈِسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈِی سی ایل) نے آج اپنے گھریلو صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ پی ایم سوریہ گھر سکیم کے تحت سولر روف ٹاپوں کی تنصیب کے لئے پینل میں شامل سولر پی وی وی وینڈرز سے رابطہ کریں۔کے پی ڈِی سی ایل کے ترجمان نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ کچھ صارفین سے ایس آر ٹی کے لئے سولر وینڈرز کی طرف سے رابطہ کیا جارہا ہے جو پی ایم سوریہ گھر سکیم کے تحت کے پی ڈِی سی ایل کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ اُنہوں نے مشورہ دیا کہ پینل میں شامل وینڈرز کی فہرست وزیر اعظم سوریہ گھر کے نیشنل پورٹل پر رابطے کی تفصیلات کے ساتھ دستیاب ہے جس تک اَپنی پسند کے وینڈرز کا اِنتخاب کرنے کے لئے رَسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ترجمان نے مزید واضح کیا کہ وہ صارفین جو کے پی ڈِی سی ایل کے پینل میں شامل نہیں ہیں وہ وینڈرز کے ذریعہ اپنی سولر روف ٹاپس نصب کرتے ہیں وہ سینٹرل یا یو ٹی سبسڈی کے اہل نہیں ہوں گے۔ اُنہوں نے مزید کہا، ’’کے پی ڈِی سی ایل اَپنے سوشل میڈیا ہینڈلز سے صارفین کو متنبہ کرتے ہوئے ایڈوائزری جاری کر رہا ہے کہ وہ غیر رجسٹرڈ وینڈرز کے دھوکے میں نہ آئیں۔‘‘










