جموں//حکومت نے ایوان کو مطلع کیا کہ اکھنور میں سوا نمبر 1 سے پرگوال تک سڑک کے پروجیکٹ کی بلیک ٹاپنگ بارڈر روڈز آرگنائیزیشن ( بی آر او ) کی طرف سے کی جائے گی ۔ نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے یہ بات ایوان میں قانون ساز موہن لال کے سوال کے جواب میں بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ سوا نمبر 1 سے پرگوال تک سڑک کو اپ گریڈیشن اور بلیک ٹاپنگ کیلئے بی آر او کے حوالے کرنے کی تجویز ہے اس کے علاوہ پی ڈبلیو ( آر اینڈ بی ) ڈیپارٹمنٹ سے بی آر او کو رسمی منتقلی کا عمل جاری ہے ۔










