Weather

سنیچر کی شام تک گرج چمک کیساتھ بادوباراں کاامکان ، 24مئی تک موسم ابتر:محکمہ موسمیات

سری نگر//محکمہ موسمیات کی جمعرات کوجاری کردہ ایڈوائزری کے عین مطابق جمعہ کوعلی الصبح شمالی اورجنوبی کشمیر سمیت وادی کے کئی علاقوںمیں کہیں ہلکی توکہیں تیز بارشوںکاسلسلہ شروع ہوگیا،جو دن بھروقفے وقفے سے جاری رہا۔اس دوران گرمائی راجدھانی سری نگراوراسکے مضافاتی علاقوںمیں آسمانپربادل چھائے رہے اوردن کے وقت بونداباندی بھی ہوئی ۔اُدھر محکمہ موسمیات نے سنیچر کی شام تک کئی مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے اسبات کودوہرایاکہ جموں وکشمیرمیں23مئی تک موسمی صورتحال خراب رہے گی ۔خیال رہے جمعرات کوجاری کردہ ایک ایڈوائزری میں محکمہ موسمیات نے سیاحوں وسیلانیوںکوخبردارکیاکہ 24مئی تک کشمیر کے مختلف علاقوںمیں 30سے40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائوں ،شدید ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے،اسلئے سیاح وسیلانی جھیل ڈل میں شکاراسواری ا ورگلمرگ گنڈولہ کی سواری سے گریز کریں ،ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے زمینداروں اورکسانوں کومشورہ دیاکہ وہ23مئی تک کھیتوں وباغات میں کھاد کے استعمال اور آبپاشی سمیت کسی بھی قسم کے کیمیکل سپرے سے پرہیز کریں ۔جے کے این ایس کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے19تا23مئی کیلئے جاری موسمیاتی ایڈوائزری کے اثرات جمعہ کوصبح سے ہی وادی کے مختلف علاقوں میں ظاہر ہوئے ۔شمالی کشمیر میںبارہمولہ ،کپوارہ اوربانڈی پورہ اضلاع کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیرمیںپلوامہ ،شوپیان ،اننت ناگ اورکولگام اضلاع میں جمعہ کوصبح سے بارشوںکاسلسلہ شروع ہوگیا۔اس دوران کہیں کہیں ہلکی بارش ہوئی ،تاہم بارہمولہ ،سوپور،سنگرامہ ،ترال ،اونتی پورہ اورپانپور سمیت کئی علاقوںمیں گرج چمک کیساتھ تیز بارشیں ہوئیں۔شمالی کشمیر اورجنوبی کشمیر میں ہلکی اورتیز بارشوںکاسلسلہ وقفے وقفے سے دن بھرجاری رہا۔اس دوران گلمرگ اورپہلگام کے علاوہ سونہ مرگ نیز دیگر بالائی علاقوں سے بھی بارشیں ہونے کی اطلاع ملی ۔ادھروسطی کشمیر میںگرمائی راجدھانی سری نگراوراسکے مضافاتی اضلاع بڈگام اورگاندرنل میں آسمان پربادل چھائے رہے اوردن کے وقت بونداباندی ہوئی۔شمالی اورجنوبی کشمیر کے کئی علاقوں سے تیزہوائیں چلنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں ۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ جمعہ کو بارش اور اگلے24 گھنٹوں کے دوران کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک بیان میں کہا گیا کہ جمعہ کے روز کشمیر کے کئی مقامات پر اور جموں کے متعدد مقامات خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں ہلکی اورگرج چمک کیساتھ بارش توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ اگلے کچھ دنوں تک یہی موسمی صورتحال ایک جیسی رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہاکہ21سے24 مئی کے دوران جموں و کشمیر کے کئی مقامات پر وقفے وقفے سے بارش/گرج چمک کا امکان ہے۔یادرہے محکمہ موسمیات نے جمعرات کو ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کسانوں سے کہا کہ19اور23مئی کواپنی سرگرمیاں اورنقل وحمل کومحدود کریں ۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ جمعرات اورجمعہ کو ممکنہ تیز ہواؤں اور ژالہ باری کی وجہ سے ڈل جھیل پر شکارا (کشتی) کی سواریوں اور گلمرگ میں کیبل کار کی سواریوں سمیت دیگر نقل وحمل اورکسان اپنے زرعی کاموں کو روک دیں۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ 19مئی سے23مئی تک کشمیر کے بیشتر حصوں ،صوبہ جموں اور لداخ ڈویڑن کے الگ تھلگ مقامات پر 30سے40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائوں ،شدید ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ایڈوائزری میں کہاگیا ہے کہ کسانوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کھاد کے استعمال اور آبپاشی سمیت کسی بھی قسم کے کیمیکل سپرے سے پرہیز کریں یا روک دیں۔ایڈوائزری میں لکھا گیاکہ لوگوں یعنی سیاحوں وسیلانیوں کو گلمرگ میں کیبل کار،جھیل ڈل اور دیگر جھیلوں میں شکارا کی سواری سے گریز کرنا چاہیے۔