نئی نسل کو منشیات سے دور رکھنا اور نشو نما بہتر بنانا بنیاد ی مقصد / راج بٹ
سرینگر //شمالی کشمیر کے سنگھ پورہ علاقہ میں فٹنس کلچر جم سنٹر کا افتتاح کیا گیا ۔افتتاحی تقریب پر ڈون انٹرنیشنل اسکول بارہمولہ کے چیرمین منظور احمد کے علاوہ جم سنٹر کے چیرمین اورنوجوانوں و ذی عزت شہریوں نے شرکت کی ۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق جم سنٹرکا قیام عمل لایا گیا اور مقامی لوگوں نے اس پر خوشی کا اظہار کیا ۔اس موقعہ ڈون کے چیرمین منظور احمد بٹ نے سنٹر کو مستحکم بنانے کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خواب ہے جس کی تعبیر کیلئے ہمیں بہت سی کوششیں کرنی چاہئے اور عوام کو بھی چاہئے کہ وہ اپنا تعاون پیش کریں ۔اس موقعہ مقامی نوجوانوں نے کہا کہ وہ ہر حال میں اس جم سنٹر کو کامیاب بنانے میں اپنا تعاون پیش کریں گے ۔نمائندہ کے ساتھ بات کرتے ہوئے جم سنٹر کے مالک اور چیرمین راجا منظور المعروف راج بٹ نے بتایا کہ اس جم سنٹر کو اس علاقے میں قائم کرنے کا بنیادی مقصد نئی نسل کو منشیات کے بڑھتے رجحان سے دور رکھنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل منشیات کی لت میں تیزی سے مبتلا ہورہے اور ان کے نشو نما کو بہتر بنانے کیلئے سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کروڑوں خرچ کرنے پر منافع کماناہر مقصد نہیں ہے البتہ بحر صورت نوجوانوں کو جم کی طرف رغبت دلاکر ان کو سماجی برائیوں سے بچانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جم سنٹر میں داخلہ لینے کیلئے کم از کم فیس اس لئے امیدوار سے حاصل کی جائے تاکہ اس میں تعینات عملہ کی مزدوری کا معاملہ حل ہوسکے ورنہ انہیں اس سنٹرسے دولت کمانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک فلاحی ادارہ کی طرح کام کرے گا ۔انہوں نے نوجوان نسل کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ ان کو سنٹر میں قسم کی سہولیات بہم رکھنے کی کوشش کریں گے اور تعاون دینے اپیل کی










