معمولی بازشوں سے ہر طرف بن جاتا ہے جھیل ، مقامی لوگوں نے مرمت کا کیا مطالبہ
سرینگر// جنوبی کشمیر کو اننت ناگ سے پلوامہ جوڑنی والی سنگم لیتر لاسی پورہ سڑک کی خستہ حالی کے باعث مقامی آبادی شدید مشکلات سے دوچار ہو رہی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے بار بار زبان خرچی کرکے عوام کو یقینی دہائی کرائی جا رہی ہے سڑک کی مرمت جلد عمل میں لائی جائے گی تاہم آج تک ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔ و?س آف انڈیا کے مطابق پلوامہ سے لاسی پورہ سنگم تک سڑک جو اننت ناگ سے ملتی ہے کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے۔ وی او آئی نمائندے امان ملک کے مطابق گزشتہ کئی سالوں سے یہ رابطہ سڑک ویران منظر پیش کر رہی ہے جبکہ نا قص ڈریینج سسٹم کے باعث بھی سڑک تباہ و برباد ہو چکی ہے۔ نمائندے کے مطابق مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ سڑک کی خستہ حالی مقامی لوگوں کیلئے باعث پریشانی بنی ہوئی ہے جبکہ بارشیں ہونے کے ساتھ ہی یہ سڑک جھیل میں تبدیل ہو جاتی ہے جس کے نتیجے میں اس سڑک پر پیدل چلنا دور کی بات ہے گاڑیاں بھی سفر کے دوران اس میں پھنس جاتی ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ بارشوں کے موسم میں سڑک پر کئی ہفتوں تک سڑک پر پانی موجود رہتا ہے مقامی آبادی نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں سڑک کی مرمت کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے تب ہی جاکر لوگوں کو آسائش فراہم ہو سکتی ہے۔ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ۔ محکمہ آر ڈی ڈی اور آر اینڈ بی سے اپیل کی ہے کہ سڑک کی مر مت جلد از جلد عمل میں لائی جائے تاکہ لوگوں کے مصائب و مشکلات کا ازالہ ہو سکے جبکہ بارشوں کے دوران پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی ڈرینج سسٹم کی تعمیر عمل میں لائی جائے۔










