omar abdullah

سنڈے مارکیٹ سرینگر میں معصوم شہریوں پر گرینیڈ حملہ انتہائی تشویشناک

ملی ٹنٹ حملوں میں اضافے کو روکنے کیلئے سیکورٹی اداروں کو ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے/ وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ

سرینگر // وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سرینگر کے سنڈے مارکیٹ میں معصوم شہریوں پر گرینیڈ حملہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ حملوں میں اضافے کو روکنے کیلئے سیکورٹی اداروں کو ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔سی این آئی کے مطابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے ٹی آر سی سرینگر میں گرینیڈ حملے میں 11افراد کے زخمی ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس کو لیکر عمر عبداللہ نے لکھا’’گزشتہ کچھ دنوں سے وادی کے کچھ حصوں میں حملوں اور جھڑپوں کی سرخیوں کا غلبہ رہا ہے۔ آج کی خبریں ’’سنڈے مارکیٹ ‘‘میں بے گناہ خریداروں پر گرینیڈ حملے کی ہے‘‘۔انہوںنے مزید لکھا ’’ سرینگر بہت پریشان کن ہے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا ہے کہ اس حملے کو جلد از جلد ختم کیا جائے تاکہ لوگ بغیر کسی خوف کے اپنی زندگی گزار سکیں‘‘۔انہوں نے مزید لکھا ’’ جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ حملوں میں اضافے کو روکنے کیلئے سیکورٹی اداروں کو ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔خیال رہے کہ اس سے قبل مصروف اتوار بازار میں دستی بم کا دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 11افراد زخمی ہوئے تھے۔ ان سب کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔