ہندوارہ//سنزی پورہ قلم آباد ماور کی مقامی آبادی نے بتایا کہ گاوں میں بجلی کی ترسیلی لائنیں اور کھمبے کافی بوسیدہ ہوگئی ہے، جس سے مقامی آبادی کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر بار بار پی ڈی ڈی کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھایا ہے تاہم متعلقہ محکمہ نے اس طرف کوئی دھیان نہیں دیا۔ جے کے این ایس طارق راتھر کے مطابق ناراض لوگوں نے بتایا کہ سنزی پورہ گاؤں میں بجلی کی ترسیلی لائینے اور کھمبے خستہ ہوگئے ہیں جس سے علاقے میں اکثر شارٹ سرکٹ اور بجلی کی خرابی ہوتی ہے اور کئی کئی دنوں بجلی کی کٹوتی رہتی ہے۔ ان کا مزید کہنا کہ ہائی ٹیشن ((ایل ٹی)) لائن ہمارے گھروں کے قریب سے گزر رہی ہے۔ جب بھی کوئی شارٹ سرکٹ ہوتا ہیانہیں خطرہ لاحق رہتا ہے ایک مقامی باشندگان سجاد احمد پیر میڈیا کو بتایا کہ ہم نیبار بار پی ڈی ڈی کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھایا ہے تاہم انہوں نے اس طرف کوئی توجہ نہیں دیا ہے۔انہوں نے کہا یہاں اکثر بجلی کٹوتی رہتی یے ہم باقاعدگی سے بجلی بل بھی ادا کرتے ہیں لیکن پھر بھی ہمیں نظر انداز کیا جا رہا ہے‘ ہم غریب لوگ ہیں‘ ہمیں شیڈول کے مطابق بجلی نہیں ملتی اور پھر بھی حکومت ہم سے بھاری رقم وصول کرتی ہے۔ انہوں نے بجلی فیس میں کچھ رعایت کی بھی اپیل کی ہے تاہم انہوں نے اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اس معاملے کو دیکھیں اور علاقے میں نئی لائینئن اور بجلی کے کھمبے نصب کرے انہوں نے LG انتظامیہ، DDC ممبر ماور اور PDD ڈیپارٹمنٹ کے افسران سے اپیل کی ہے تاکہ ہمیں پریشانی کا کسی حد تک ازالہ ہوسکے۔
راہل گاندھی کی ووٹروں سے اپیل:کیرالہ، آسام اور پڈوچیری میں مستقبل اور انصاف کیلئے فیصلہ کن ووٹ دیں
ایل پی جی سپلائی کا نیا فارمولہ نافذ
امریکہ ایران جنگ بندی، تیل کی منڈی نے اسٹاک مارکیٹوں کو اٹھایا، سینسیکس میں 4فیصد اضافہ
جنگ بندی کا اعلان ، ایران میں لوگ خوشی سے سڑکوں پر نکل آئے
امریکہ اور اسرائیل کو ایران میں ’کچل دینے والی شکست‘ ملی :روس
اسرائیل جنگ بندی کے اعلان پر حیرت زدہ
امریکہ۔ ایران جنگ بندی، آبنائے ہرمز سے بحری جہاز گزرنا شروع
جنگ بندی کے اعلان پر عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں نمایاں کمی
بنگلہ دیش میں خسرہ بے قابو، 118اموات، بیشتر متاثرین بچے
مغربی بنگال کے نندی گرام ایس آئی آر میں حذف شدہ ووٹروں میں 95فیصد مسلمان ہیں










