اودھمپور//کمشنر سیکرٹری جنگلات ، ماحولیات سنجیو ورما نے اودھمپور ضلع کا وسیع دورہ کیا اور ضلع میں جاری کئی اسکیموں اور کاموں پر پیش رفت کا جائیزہ لیا ۔ دورے کے دوران کمشنر سیکرٹری نے مجالٹا ، کُد اور ضلع کے دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور کیمپا کے تحت مختلف کاموں ، ون ویٹ گارڈ ون ولیج پروگرام کے ذریعے ہر گاؤں ہریالی ، منریگا کے تحت جنگلات کی سرگرمیوں کیلئے کنور جنسی اور کئی دیگر متعلقہ کاموں کا معائینہ کیا ۔ کمشنر سیکرٹری جنگلات کے ساتھ چیف کنرویٹر آف فاریسٹ جموں بی ایم شرما ، ڈائریکٹر سوشل فارسٹری روشن جگی ، واٹر اینڈ سوئل کنزرویشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ٹی اشوک کمار ، ڈی ایف او جموں انوپ سونی ، ڈی ایف او اودھمپور شریمتی شیوتا جنڈیال ، ڈی ایف او سوشل فارسٹری اودھمپور ابھینو رامیوترا اور محکمہ جنگلات کے دیگر سینئر افسران بھی تھے ۔ دورے کے دوران افسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے سی سی ایف جموں کو جنگلات ، سوشل فارسٹری اور جنگلی حیات کے محکموں کے دائرہ اختیار میں آنے والے کیچمنٹ ایریا کیلئے ایک مربوط اور جامع ٹریٹمنٹ کا منصوبہ بنانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے ان سے مزید کہا کہ وہ بانس ، کھیر ، دھمن ، جنگلی پھلوں کے پودوں اور دیگر کی مزید مقامی انواع کے پودے لگائیں تا کہ علاقے میں نمی کا نظام بہتر ہو جو مقامی لوگوں اور علاقے کے جنگلی حیات کیلئے بھی فائدہ مند ثابت ہو ۔ دورے کے دوران کمشنر سیکرٹری نے بھوڑ اور رودرکاش کے پودوں کی رسمی شجرکاری میں بھی حصہ لیا اور گورنمنٹ بوائیز ہائیر سکینڈری اسکول مجالٹا میں ولیج پنچائت پلانٹیشن کمیٹیوں ( وی پی پی سیز ) ، پی آر آئیز اور طلباء کے ساتھ ایک متاثر کن بات چیت کی ۔ بی ڈی سی چئیر مین کیپٹن دینا ناتھ ، ڈی ڈی سی ممبر ایڈووکیٹ امیت شرما کے ساتھ سرپنچوں ، پنچوں ، پیونی ، مجالٹا ، ستراسی اور بھرنارا کے گاؤں پنچائت پلانٹیشن کمیٹیوں اور بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے بات چیت میں حصہ لیا ۔ مقامی لوگوں اور پی آر آئی کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے تمام حقیقی مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور ان سے کہا کہ وہ ہمارے سبز سونے کی حفاظت کیلئے محکمہ کے ساتھ مسلسل تعاون کریں ۔ بعد ازاں سنجیو ورما نے ڈاک بنگلہ کُد میں پی آر آئیز ، ولیج پنچائت پلانٹیشن کمیٹیوں اور اپر کُد ، کرلہ ، پنچائٹ اور مڈا کے مقامی لوگوں کے ساتھ بھی بات چیت کی اور انہیں درپیش مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ پی آر آئیز اور مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے انہیں یقین دلایا کہ عوامی اہمیت کے ان کے تمام جائیز مطالبات پر غور کیا جائے گا اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔
30دن میں ایران کے خلیجی ممالک پر 5200میزائیل حملے
’آبنائے ہرمز‘ معاملہ سے ٹرمپ کے الگ ہونے پر ایران کا کھلا آفر ’ہم سے آ کر ڈیل کیجیے‘
جنگ میں کھل کر ایران کی حمایت کرنے والے اسپین پر آئی مصیبت، گھیرا بندی کی تیاری میں امریکہ
ٹرمپ کی ایران کو پتھروں کے دور میں بھیجنے کی دھمکی
پچھلے 5سالوں میں روزانہ 20سے زیادہ ہندوستانی کارکن کی بیرون ملک میں اموات :سرکاری اعداد و شمار
دہلی- این سی آر میں 462فیکٹریوں پر لٹکی تلوار، آلودگی کے سبب سی پی سی بی نے جاری کیا الٹی میٹم
نتیش کمار 10اپریل کو راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر حلف لیں گے
ایل پی جی کی قلت کے سبب کانپور کی ’بدنام قلفی‘ غائب، گرمی میں ٹھنڈی چُسکی نہ ملنے سے لوگ مایوس
کیرالہ میں وزیر اعظم مودی اور ایل ڈی ایف پر جم کر برسیں پرینکا گاندھی، پینارائی وجین کو ’مودی کی بی-ٹیم‘ قرار دیا
اے اے پی نے راگھو چڈھا کو ہٹانے کا مطالبہ کیا، انہیں راجیہ سبھا میں بولنے سے روکنے کو کہا










