سرکار کے اس فیصلے پر عوام حیران ،کہ بیس کروڑ روپے خسارہ کن وجوہات کی بناء پر سرکار برداشت کرتے جارہی ہیں
سرینگر//اے پی آئی// جموںوکشمیر میںخواتین کیلئے مفت بس سروس فراہم کرنے کااعلان سمجھ سے بالا ترہے خواتین کو مفت شہروں قصبوں میں سمارٹ سٹی گاڑیوں میں سفر کرنے کی اجازت ہے ویل چیئر یابراگیوں پر چلنے والے جسمانی طور ناخیز افراد سرکار کی اس اسکیم میں شامل نہیں اور نہ ہی طلاب کو اس اسکیم میں شامل کیاگیا ۔سرکار ہرماہ بیس کروڑ روپے خسارہ برداشت کررہی ہے، مگر ٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑا ئی جارہی ہے اس میں بہتری لانے کے لئے کارروائی عمل میں لانے کے لئے تیار نہیں ۔ اے پی آئی نیوز کے مطابق نیشنل کانفرنس نے اسمبلی الیکشن مہم کے دوران لوگوں کوراحت پہنچانے کے لئے کئی طرح کے وعدے کئے ان میں اسے ایک وعدہ یہ بھی تھاکہ جموںو کشمیرکی خواتین کے لئے مفت بس سروس فراہم کی جائے گی تاکہ خواتین کوسفر کرنے میں آسانی ہوسکے۔ اب سرکار کا یہ اعلان خزانہ عامرہ کے لئے کس قدر مرہم کازریعہ ہے یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہر دن سرکار کو دس لاکھ روپے خواتین کے مفت سفرکرنے پرخرچ کرنے پڑتے ہے اور سرکار کاجہاں تک تعلق ہے وہ دعویٰ کررہی ہے کہ خواتین کومفت سفر کرانے پرخزانہ عامرہ کوبیس کروڑ روپے اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑتا ہے ۔اضافی بوجھ عام انسان کے کاندھوں پرہے۔ سرکار نے اعلان کیاکہ نہ کسی وزیر اور نہ کسی بیروکریٹ کواپنے جیب سے یہ بیس کروڑ روپے اد اکرنے ہے۔ جموںو کشمیرمیں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی ہواس کااثر غریب انسان پرہی پڑتاہے ا س سے اسپتال، اسکول ،پانی ،بجلی ،سڑک سہولیات سے محروم رہناپڑتا ہے ۔کسی گہرائی میں جائے بغیرسرکار کا یہ اعلان سمجھ سے باہر ہے ۔عقل قل کی مالک سرکار نے جموںو کشمیر کی معاشی اور اقتصادی حالت پرموازنہ نہیں کیااعلان کردیاکہ شہروں قصبوں میںجہاں تک سمارٹ سٹی کی گاڑیاں چل رہی ہے وہاں کی خواتین کومفت سفر کرایاجائیگا۔ 80%آبادی گاؤں دیہات میں رہتی ہیں وہاں کی خواتین کویہ سہولیت ابھی تک دستیاب نہیں رکھی گئی ہے ۔سرکار کایہ اعلان کس قدر اہمیت کاحامل ہے کہ خواتین مفت سفر کررہی ہیں ۔بیراگیوں وہیل چیئر پر چلنے پھرنے والے جسمانی طور ناخیزافراد کے لئے یہ سہولیت نہیں ۔70سال سے زیادہ عمرکے بزرگوں کوبھی مفت سفرکرنے کی سمارٹ سٹی گاڑیوں میں اجاز ت نہیں ۔طلاب جو قوم کاائینہ ہوتے ہے ان کے لئے بھی سرکار نے مفت سفرکرنے کااعلان نہیں کیایہ کس قدر حیرانگی کی بات ہے کہ مفت سفر کرنے کیلئے سرکار ہر ماہ بیس کروڑ روپے اضافی بوجھ برداشت کررہی ہے تاہم ان سمارٹ سٹی گاڑیوں میں ٹریفک قوانین کی کس طرح دھجیاں اُڑائی جارہی ہے ا سمیں بہتری لانے کے لئے تیا رنہیں ۔










