سرینگر// سماجی جرائم کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے قمار بازوں کے آڈے پر چھاپہ مار کرتین قماربازوں کو گرفتار کیا اور داؤ پر لگائی گئی نقدی رقم بھی ضبط کرلی۔سی این آئی کے مطابق پولیس اسٹیشن ٹنگمرگ کو قمار بازوں کے بارے میں ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ علاقے زیران میں قمارباز موجود ہے جس پر پولیس اسٹیشن ٹنگمرگ کی پولیس پارٹی نے موقہ پر کاروائی کرتے ہوئے قمار بازوں کے آڈے پر چھاپہ مار کر تین قماربازوں کو گرفتار کیا ان کی شناخت عبدل رزاق گوجری ولد غفار گوجری ساکن دیوبغ کنزر ، بشیر احمد ڈار ولد فتح محمد ڈار ساکن ولرامن چندوسہ اورظہور احمد شیخ ولد رحیم شیخ ساکن ہارڈومدم ٹنگمرگ کے طور پر ہوئی ہیں۔ اور ان کے قبضے سے داو پر لگائی گئی نقدی رقم 10,890اور تاش کے پتے ضبط کرلیا ہے۔ انہیں گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ٹنگمرگ نے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آردرج کیا اور اس سلسلے میں مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔جو افراد مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے جاتے ہیں ان کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ کمیونٹی ممبران سے درخواست ہے کہ وہ اپنے محلے میں ہونے والے جرائم سے متعلق معلومات مقامی پولیس یونٹوں کے ساتھ شیئر کریں۔










