واشنگٹن: امریکہ میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے پیر کے روز امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں مملکت کی نمائندگی کی ہے۔اس موقع پر شہزادی ریما بنت بندر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ ایکس ‘ پر لکھا ہم دونوں قومیں دوستی کی 80 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ اس مرحلے پر میرے لیے اعزاز ہے کہ میں مملکت کی جانب سے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ان کے حلف کی تقریب پر اور امریکہ کے عوام کو اس موقع پر اپنی قیادت کی دلی مبارکباد پیش کر رہی ہوں۔’ٹرمپ نے پیر کے روز امریکہ کے 47 ویں صدر کے طور پر حلف اٹھایا ہے ، جس میں دنیا بھر کے چنندہ نمائندوں نے شرکت کی ہے۔










