سسٹینبلٹی ، اختراعیت اور شمولیت جموں و کشمیر کے سیب کی معیشت کو تبدیل کرنے کی کلید ۔ جاوید ڈار

سرینگر//زراعت پیداوار ، دیہی ترقی ، پنچائتی راج ، کواپریٹو اور الیکشن محکموں کے وزیر مسٹر جاوید احمد ڈار نے سرینگر میں منعقد ہونے والے سی آئی آئی جے اینڈ کے ایپل کانکلیو 2025 کے پانچویں ایڈیشن سے چیف گیسٹ کے طور پر خطاب کیا ۔ اپنے خطاب میں وزیر نے جموں و کشمیر کے سیب سیکٹر کو تبدیل کرنے میں اختراعیت ، سسٹینبلٹی اور شمولیت کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے سیب کی صنعت کو مضبوط بنانے کیلئے حکومت کے پائلٹ اقدامات کو اجاگر کیا ، جن میں جدید ٹیکنالوجی کا انفیوژن ، مضبوط مارکیٹ لنکیجز کا قیام اور سسٹینیبل زرعی طریقوں کی ترویج شامل ہے ۔ وزیر ڈار نے کہا ’’ اسٹریٹجک مداخلتوں کے ذریعے ہم جموں و کشمیر میں ایک زیادہ لچکدار اور عالمی سطح پر مقابلہ کرنے والی سیب کی معیشت تخلیق کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف صرف پیداواریت کو بڑھانا نہیں بلکہ یہ یقینی بنانا ہے کہ اس تبدیلی کے فوائد سیب کی ویلیو چین میں ہر کسان اور اسٹیک ہولڈر تک پہنچیں ۔ ‘‘ سی آئی آئی جے اینڈ کے ایپل کانکلیو 2025 نے صنعت کے ماہرین ، کسانوں اور اسٹیک ہولڈرز کو جموں و کشمیر میں سیب سیکٹر کے مستقبل پر تبادلہ خیال کرنے اور ترقی اور تعاون کے نئے راستوں کی تلاش کیلئے اکٹھا کیا ۔ دیگر حاضرین میں سکاسٹ کشمیر کے وائس چانسلر ، ڈائریکٹر ایگریکلچر کشمیر ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ ، کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کے نمائندے اور دیگر سینئر افسران شامل تھے ۔