سری وار پورہ پٹن کے متعدد محلہ جات میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی

سری وار پورہ پٹن کے متعدد محلہ جات میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی

سرینگر / /شمالی کشمیر قصبہ پٹن کے سری وار پورہ کے متعدد محلہ جات میںپینے کے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگ ایک ایک بوند کیلئے ترس رہے ہیں جس سے ان کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقہ ہذا کے متعدد محلہ جات بالخصوص نیوکالونی میں پانی کی عدم دستیابی کے باعث لوگ ندی نالوں کا گندہ پانی پینے کیلئے مجبورہورہے ہیں جس سے مہلک اور وبائی بیماریاں پھوٹ پرنے کا خطرہ لاحق ہے ۔انہوں نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ اکسیویں صدی کے اس تیز رفتار اور ٹیکنالوجی کے دور میں بھی جہاں شہر ودیہات میں واٹر سپلائی اسکیم کے ذریعے متواتر طورپانی فراہم کیا جارہا ہے تاہم محکمہ جھل شکتی کے متعلقہ ملازمین اور افسران کی غفلت شعاری اور عدم توجہی سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سنجیدہ نوعیت کے معاملہ کے حوالے سے لوگوں نے براہ راست یا پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے متعلقہ افسران کو آگاہ کیا تاہم انہوں نے کوئی خاطر خواہ توجہ دینے کی زحمت گوارا نہیں کی ۔جس کے نتیجے میں لوگ بدستور پانی کی فراہمی نہ ہونے سے گوناگوں مشکلات سے دوچار ہیں ۔انہوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے بتایا کہ ماہرین کی ایک ٹیم کو علاقہ میں روانہ کیا جائے جو اس معاملے کو دیکھ کر ایک رپورٹ تیار کریں اور گندہ پانی پینے مضر اثرات کے حوالے سے متعلقہ محکمہ کو مطلع کریں تاکہ وہ اس کی طرف توجہ مرکوز کرکے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھاسکیں جس سے لوگوں کی زندگیاں وبائی بیماریوں سے بچ سکیں گے اور ان کے مشکلات کاازالہ ہوسکے ۔