سری نگر//ضلعی انتظامیہ سرینگر نے آج سے شروع ہونے والے 10دنوں کی مدت کے لیے شہر کے کچھ علاقوں میں سخت کورونا کرفیو کا حکم دیا ہے۔کرفیو کے دوران تمام تعلیمی ادارے، شاپنگ کمپلیکس ، سیلون ، حجام کی دکانیں ، سنیما ہالز اور رہوٹل بند رہیں فے کشمیر نیوز سروس کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سرینگر ڈاکٹر اعزاز اسد کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم کے مطابق ،زڈی بل (ایس ایم سی) وارڈ نمبر: 55-حول ، 56عالمگیری بازار ، اور 63کاٹھی دروازے اور لال بازار کے علاقوں میں سخت کورونا کرفیو ہوگا۔ ایس ایم سی وارڈ نمبر59لال بازار ، 60بوٹ شاہ محلہ ، 61عمر کالونی) 10 دن کی مدت کے لیے آج سے کرفیو کا نفاذ شروع ہو رہا ہے۔انہوں نے بتایا تمام ضروری خدمات بشمول تمام حادثاتی خدمات اور ان سرگرمیوں کو آسانی سے چلانے کے لیے ضروری سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی اجازت دی جائے گی ، سرکاری اور نجی دونوں شعبوں میںسبزیوں/ گوشت/ دودھ کی دکانیں بھی کھلی اور فعال رہ سکتی ہیں تاکہ ضروری سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے تاہم یہ دکانیں صرف صبح 7بجے سے صبح 11 بجے تک کھلے رہیں گے۔حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ ر ضروری سامان کوایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔دفاتر تک پہنچنے کے لیے سرکاری عہدیداروں کی نقل و حرکت ، کوئی پابندی نہیں ہوگیاور شناختی کارڑ کرفیو پاس تصور کیا جائے گا ۔ تعمیراتی کام بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھنے کی اجازت ہے۔ویکسینیشن مہم کو روکا نہیں جائے گا۔ مقامی موبائل ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جوکالونیوں ، رہائشی علاقوں اور کنٹینمنٹ زون میں ویکسینیشن فراہم کریں۔24گھنٹے مکمل کرفیو ہوگا۔جس میںمخصوص لوگوں کی نقل و حرکت کے بغیر کسی کو اجازت نہیں ہوگی ۔نہیں ۔تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔تمام شاپنگ کمپلیکس ، بازار ، سیلون ، حجام کی دکانیں ، سنیما ہالز ، ریستوران ، اسپورٹ کمپلیکس ، جم ، سپا ، سوئمنگ پول ، پارکس ، چڑیا گھر وغیرہ بند رہیں گے۔مزکورہ علاقوں میں کوئی سماجی تقریب منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔جبکہ شادی وغیرہ کے قتریبات میں کل20افراد کو جمع ہونے کی جازت ہوگی جبک جنازے میں صرف 10لوگ شریک ہو سکتے ہیں ۔










