سری نگر//لوک سبھا اِنتخابات 2024ء کے لئے 4 ؍جون 2024 ء کو طے شدہ ووٹوں کی گنتی کے سلسلے میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق سری نگر پارلیمانی حلقہ کے لئے کائونٹنگ عملے کی دوسری رینڈمائزیشن آج یہاں ڈی سی آفس کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں کامیابی سے منعقد ہوئی۔سری نگر لوک سبھا نشست کے تمام 18 اسمبلی حلقوں کے لئے جنرل اوبزرور مکل کمار اور کاؤنٹنگ اوبزروروںکی موجودگی میں ریٹرننگ آفیسر سری نگر پارلیمانی حلقہ ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ کی نگرانی میںکائونٹنگ عملے کی رینڈمائزیشن کا اِنعقاد کیا گیا۔اِس موقعہ پر سینئر سپراِنٹنڈنٹ آف پولیس آشیش مشرا بھی موجود تھے۔دوران رینڈمائزیشن گاندربل، سری نگر، بڈگام (جزوی) اور پلوامہ اور شوپیاں (جزوی) اَضلاع کے 18 اسمبلی حلقوں پر مشتمل سری نگر پارلیمانی حلقہ کے ووٹوں کی گنتی کے لئے ایس کے آئی سی سی سنتور میں تعینات کائونٹنگ عملے کو ہال ئونٹنگ ہال مختص کئے گئے ہیں۔اِس موقعہ پر نامزد 630 ملازمین کو ٹیموں میں تقسیم کیا گیا جن میں سے ہر ایک میں کاؤنٹنگ سپروائزر، کاؤنٹنگ اسسٹنٹ اور کاؤنٹنگ مائیکرو اوبزرور شامل ہیں جو اَپنے متعلقہ کاؤنٹنگ ہالوںمیں تعینات ہوں گے۔کائونٹنگ عملے کی تیسری اور آخری رینڈمائزیشن کل صبح ہوگی جس کے دوران ووٹوں کی گنتی کے لئے نامزد ملازمین کو کائونٹنگ ٹیبل تفویض کئے جائیں گے۔کائونٹنگ عملے کی رینڈمائزیشن کو وقف سافٹ ویئر کے ذریعے سہولیت فراہم کی گئی تاکہ شفاف، آزادانہ اور منصفانہ بغیر اِنسانی مداخلت اِنتخابات کو یقینی بنایا جا سکے۔الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کے طے شدہ رہنما خطوط کے مطابق رینڈمائزیشن کے عمل کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی گئی۔اِس موقعہ پر ڈِپٹی ڈِی اِی او سری نگر میر امتیاز العزیز، نوڈل آفیسر اِی ٹی پی بی ایس مجابہ احمد بانڈے اور ڈِسٹرکٹ الیکشن اَتھارٹی کے دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔










