سری نگر//صوبائی کمشنر کشمیر پانڈو رانگ کے پولے نے ڈویژنل کووِڈ ۔19 کنٹرو ل روم کشمیر میںضلع سری نگر میں کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری مہم کے حوالے سے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں اِنچارج ڈویژنل کووِڈ۔19 کنٹرول روم کشمیر ( ڈی سی سی آر کے) طاہر احمد ماگر ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سکیمز ڈاکٹر عبدالرشید ، سی ایم او سری نگر ڈاکٹر جمیل ، ڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر نگہت ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیملی ویلفیئر ڈاکٹر مسرت ، ایپیڈ یمولوجسٹ کشمیر / ایس ایس او ڈاکٹر طلعت جبین اور مختلف سینئر سطح کے پبلک ہیلتھ سپیشلسٹس ڈی سی سی آر کے نے شرکت کی۔دورانِ میٹنگ صوبائی کمشنر کشمیر نے ضلع سری نگر میں کووِڈ ۔19 کے خلاف جاری ٹیکہ کاری مہم میں حاصل ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے تمام ایل عمر گروپوں کے لئے بالخصوص جہاں ٹیکوں کی کوریج کم ہے ۔کووِڈ ۔19 ٹیکہ کاری مہم کو ضلع سری نگر میں تیز کرنے پر زور دیا۔ اِنچارج ڈی سی سی آر کے نے صوبائی کمشنر کو ضلع سری نگر میں کام کرنے والی ٹیکہ کاری ٹیموں اور حاصل کردہ پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی۔لاِس موقعہ پر صوبائی کمشنر کشمیر نے ضلع میں موجود ضلعی اَفسران اور ملازمین کو ہدایت دی کہ وہ ضلع سری نگر میں ٹیکہ کاری ٹیموں کو مزید بڑھا دیں اور سی ایم او سری نگر کو مزید 150 ٹیکہ کاری ٹیمیں ضلع سری نگر کے اِن کم کوریج والے علاقوں میں لگانے کی ہدایت دی۔صوبائی کمشنر نے سی ایم او سری نگر کو مزید ہدایت دی کہ وہ اَپنے ضلع کے ان کم کوریج والے علاقوں کی نشاندہی کریں اور ضلع میں مشن موڈ ماڈل پر ٹیکہ کاری مہم کو تیز کریں۔ یہ ٹیکہ کاری ٹیمیں مرکزی حکومت کے اِداروں ، یوٹی گورنمنٹ کے اِداروں ، کوچنگ سینٹروں ، بس سٹینڈوں ، ٹرانسپورٹ یارڈوں ، ریلوے سٹیشن ، شاپنگ کمپلیکس ، بڑی مارکیٹوں،مساجد / زیارت ہوں ، ضلعی عدالتوں ، ہائی کورٹوں ، فروٹ / ویجی ٹیبل منڈیوں ،پارک ،باغات ، کالج اور یونیورسٹیوں میں ٹیکہ کاری مہم کو تیز کریں گی ۔صوبائی کمشنر اِن ٹیموں کے لئے یومیہ 25,000 ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کرتا ہے کیوں کہ ٹیموں کی تعداد اَضلاع میں موجودہ 75 سے 225 ٹیموں میں بڑھا دی گئی ہے تاکہ اہل مستحقین کی صد فیصد ٹیکہ کاری ہدف حاصل کیا جاسکے۔ اُنہوں نے ضلع کی سی اے بی مانیٹرنگ ٹیموں پر مزید زور دیا کہ وہ ضلع میں سی اے بی کی مانیٹرنگ کو مزید مضبوط بنائیں۔اُنہوں نے سی اے بی مانیٹرنگ ٹیموں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع میں کووِڈ مناسب طرزِ عمل ( سی اے بی ) کی خلاف ورزی کرنے پر لوگوں کو بھاری جرمانے عائد کریں۔مزید برآں ، اُنہوں نے میٹنگ میں موجود محکمہ صحت کے تمام متعلقین کو ہدایت دی کہ وہ ضلع میں کووِڈ مناسب طرزِ عمل ( سی اے بی ) اور ٹیکہ کاری پر آئی اِی سی کی سرگرمیوں کو تیز کریں۔دریں اثنأ ، میٹنگ میں موجود تمام اَفسران اور ملازمین سے کہا گیا کہ وہ یومیہ بنیادوں پر کووِڈ ٹیکہ کاری اور سی اے بی مانیٹرنگ کے بارے میں روزانہ کامیابیوں کی رِپورٹ صوبائی اِنتظامیہ کشمیر کے دفتر میں پیش کریں۔










