سری نگر، 30 جنوری (یو این آئی) سری نگر کے ہائی سکیورٹی زون گپکار میں ہفتے کو سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی ایک ایمبیسڈر کار میں اچانک آگ لگ گئی۔
بتایا جا رہا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ سے جزوی طور پر تباہ ہونے والی ایمبیسڈر کار سی آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل کی تھی۔
سی آر پی ایف کے سینئر افسر کی اس سرکاری گاڑی میں آگ لگنے کے واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سی آر پی ایف کی ایک ایمبیسڈر کار میں ہفتے کو دوپہر کے وقت تکنیکی خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے آگ لگ گئی۔
انہوں نے کہا کہ ہوٹل للت کے نزدیک کھڑی اس گاڑی سے نکلنے والے آگ کے شعلوں پر فوراً قابو پا لیا گیا۔ واقعے میں کوئی عہدیدار یا اہلکار زخمی نہیں
