سری نگر//انسپکٹرجنرل آف پولیس کشمیروزن وجئے کمارنے بدھ کے روز کہاکہ سری نگرشہرمیں3یا4جنگجو اور15بالائی زمین ورکر سرگرم ہیں۔انہوںنے کہاکہ سری نگرمیں سرگرم جنگجوئوں اوراُنکے معاونین کوبہت جلد گرفتار یاہلاک کیا جائیگا۔جے کے این ایس کے مطابق آئی جی پی کشمیر نے انڈور اسپورٹس ہال پولوگرائونڈسری نگرمیں منعقدہ تائیکانڈئو چمپئن شپ کے حاشیے پرمیڈیا سے وابستہ نمائندوں کیساتھ بات کرتے ہوئے کہاکہ شہرسری نگرمیں ابھی بھی تین یاچار جنگجو سرگرم ہیں ،جن کی سرگرمیوں اورنقل وحمل پرکڑی نظررکھی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ شہرمیں سرگرم ان جنگجوئوں کوبہت جلدگرفتار یاہلاک کیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انسپکٹرجنرل آف پولیس کشمیروزن نے نامہ نگاروں کوبتایاکہ سری نگرمیں مختلف جنگجو گروپوں سے وابستہ جنگجوئوں کے15معاونین یابالائی زمین ورکر بھی سرگرم ہیں اورہم ان کی سرگرمیوں پربھی نظررکھے ہوئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اگست2020میں سری نگرمیں کوئی جنگجوموجودنہیں تھا تاہم گزشتہ برس ہی اکتوبر کے پہلے ہفتے میںعباس شیخ کوکولگام سے سری نگربھیجا گیا اورمزید7جنگجو بھی اُسکے ساتھ یہاں سرگرم رہے ۔آئی جی پی کشمیروجئے کمار کاکہناتھاکہ ان میں سے5جنگجومختلف کارروائیوں کے دوران مارے گئے تاہم ابھی بھی تین جنگجو سری نگرمیں سرگرم ہیں جبکہ بقول سینئرپولیس آفیسر شہر سری نگرمیں جنگجو گروپوں سے وابستہ15بالائی زمین ورکر بھی سرگرم ہیں جو جنگجوئوںکی معاونت اورمددکرتے ہیں ۔نسپکٹرجنرل آف پولیس کشمیروزن وجئے کمارنے کہاکہ سیکورٹی ایجنسیاں سری نگرمیں سرگرم جنگجوئوں اوراُن کے معاونین کی سرگرمیوں اورنقل وحمل پرکڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم ان جنگجوئوں اوربالائی زمین ورکروںکاتعاقب کررہے ہیں اوربہت جلد انھیں ہلاک یاگرفتار کیاجائیگا۔آئی جی پی کشمیرنے خانیارمیں چندروزقبل ایک سب انسپکٹر کی ہلاکت کے بارے میں بتایاکہ یہ کوئی ’ہٹ اینڈرَن‘والامعاملہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک بزدلانہ حرکت ہے ۔انہوںنے کہاکہ جنگجو پیٹھ پیچھے حملہ کرکے بھاگ جاتے ہیں ۔سینئرپولیس آفیسروجئے کمار نے ساتھ ہی کہاکہ ایسے واقعات کے حوالے سے پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ ہم حملہ آوروں کاتعاقب کررہے ہیں ۔حالیہ دنوںمیں ہوئے گرینیڈ حملوں کے بارے میں نسپکٹرجنرل آف پولیس کشمیروزن وجئے کمارکاکہناتھاکہ وہ کچھ دنوںکیلئے کسی کام کے سلسلے میں نئی دہلی میں تھے اوراُنھیں ان گرینیڈ حملوںکے بارے میں زیادہ جانکاری نہیں ۔انہوںنے کہاکہ میں افسروں کیساتھ میٹنگ کرکے ان حملوںکے بارے میں جانکاری حاصل کرئوں گا۔ایک سوال کے جواب میں آئی جی پی کشمیرنے کہاکہ کھیل مقابلوں اورسرگرمیوںکامقصد نوجوانوں کوملی ٹنسی اورمنشیات سے دوررکھنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے ایسے مقابلوں کے اہتمام کامقصد نوجوانوںکوکھیل کوداورجسمانی صحت کی سرگرمیوں کیساتھ جوڑے رکھناہے تاکہ وہ ذہنی طورپر بھی تندرست رہ سکیں ۔انسپکٹرجنرل آف پولیس کشمیروزن وجئے کمارنے کہاکہ کھیل مقابلوں اورچمپئن شپس کاانعقادکرکے ہم نوجوانوں کوجنگجوئیت ،جنگجوئوں اورمنشیات سے دوررکھ سکتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ آنے والے دنوںمیں بھی پولیس کی جانب سے ایسے مقابلوں اورسرگرمیوں کاانعقادجاری رکھاجائیگا۔وجئے کمار نے کہاکہ کھیل کودکی سرگرمیوں سے نوجوان جسمانی اورذہنی اعتبارسے تندرست رہ سکتے ہیں لیکن یہ ایک پہلو ہے جبکہ سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ نوجوانوں کوغلط راستوں پرجانے سے روکاجائے ۔










