پوری وادی شدید سردی کے لپیٹ میں ،16تک موسم خشک رہنے کی امید:موسمیات
سری نگر//وادی کشمیر کو باقی دنیا سے ملانے والی اہم سرینگر جموںو شاہراہ مسلسل تین روز تک بند رہنے کے بعداتوار کو رات دیر گئے درماندہ اور پیر کے صبح سے دونوں اطراف کی گاڑیوں کے لئے کھول دی گئی ہے ۔اس دورانشاہراہ کئی مقامات پر دوران شب پسیاں گر آئی تھی جن کو اٹھایا گیا ہے ۔اس دوران وادی اور جموں ومیں درماندہ مسافروں نے رساتہ کھل جانے کے ساتھ ہی خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ادھر حالیہ برف باری کے بعد وادی کشمیر میں شدید سردی کا محسوس کی گئی ہے جس کی وجہ سے لوگ کانپ اٹھے ْکشمیر نیوز رسروس کے مطابق وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر ، جموں قومی شاہراہ پر پیر کو تین روز بعد ٹریفک کی نقل وحمل بحال کر دی گئی۔کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگار نے بتایاسٹر ک کواتوار کے روز صرف درماندہ مسافروں اور گاڑیوں کے لئے کھول دیا گیا تھاتاہم پیر کے روز دونوں اطراف کی گاڑیوں کو سڑک پر چلنے کی اجازت دی گئی ہے ۔نامہ نگار نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے کہا کہ شاہراہ پردوران شب کئی مقامات پر پسیاںگر آئی تھی جن کو صاف کیا گیا ہے اور ٹریفک کی آوا جاوی بحا کر دی گئی ہے ۔ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر – جموں قومی شاہراہ کو پیر کے روز ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بحال کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موسلا دھار بارشوں کے باعث شاہراہ پر جمعے کے روز کیفٹیریا موڑ، مہر، دگی پولی، خونی نالے وغیرہ جیسے کئی مقامات پر چٹاں کھسک ا?ئی تھیں جس کے نتیجے میں شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت بند کر دی گئی تھی۔تاہم لہہ سرینگر اور مغل روڑ آمد رفت کے لئے ہنوز بند پڑا ہے ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق تازہ بھاری باری کے باعث وادی کے بعض پہاڑی علاقوں کی سڑکیں ابھی بھی بند پڑی ہوئی ہیں۔بعض دیہی علاقوں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ گرچہ ان کی رابطہ سڑکوں سے برف ہٹایا گیا لیکن پھسلن کی وجہ سے صبح کے وقت ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل متاثر رہ جاتی ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ کشمیر وادی،پیر پنچال رینج اور ڈوڈہ میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق شدیدبرف باری ہوئی ہے جس کے نتیجے میں یہاں معمولات زندگی بری طرح متاثر رہی ہے ۔۔ وادی کشمیر میں بھاری برف باری کے بعد جہاں ایک طرف شبانہ سردی میں ایک بار پھر اضافہ درج ہو رہا ہے وہیں سڑکوں پر صبح کے وقت پھلسن پیدا ہونے سے ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل متاثر رہ جاتی ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ اس دوران جہان دن کے درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوسکتی ہے وہیں شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج گراوٹ واقع ہونے کا امکان ہے۔ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0,2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سیاحتی مقام گلمرگ جہاں قرب تین فٹ تازہ برف جمع ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سیکم درجہ حرارت منفی1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔










