سرینگر کی خاتون پلوامہ میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار

سرینگر /کے پی ایس / /منشیات مخالف مہم کو جاری رکھتے ہوئے ایک بڑے کریک ڈاؤن میں، پلوامہ پولیس نے منگل کو نیوا کے علاقے میں منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک خاتون ڈیلر کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 120 گرام ہیروئن نما مادہ برآمد کیا۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ اطلاعات کے مطابق منشیات کے خلاف کاروائی کے دوران اس میں ملوث خاتون کو گرفتار کیا گیا ۔ملزمہ کی شناخت شیخ معروفہ زوجہ شیخ تصدق ساکنہ کاٹھی دروازہ مم خان، رعناواری، سرینگر کے طور پرکی گئی ہے ۔ معاملے کے سلسلے میںپولیس نے کہا کہ این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر نمبر 217/2025 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، اور سپلائی چین کا پتہ لگانے کے لیے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں ۔حکام کا کہنا ہے کہ معروفہ کے شوہر شیخ تصدق کو پہلے ہی سری نگر پولیس نے PIT NDPS کے تحت حراست میں لیا ہوا ہے۔پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعادہ کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ منشیات سے پاک معاشرے کے لیے ان کی مہم کا ساتھ دیں۔