سرینگر پولیس نے کیاچوری کا معاملہ حل ،3ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد

سری نگر//سری نگر میں پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔جے کے این ایس کے مطابق مورخہ 24اپریل2022کو تھانہ پارمپورہ کو غلام رسول شاہ ولد محمد مقبول ساکن ہمدانیہ کالونی بمنہ کی شکایت موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ23اور24اپریل کی درمیانی شب کچھ نامعلوم چور ان کے داماد عمر آباد شلیٹنگ کے گھر میں گھس آئے ہیں جہاں پر تانبے کے برتن وغیرہ چوری کر لیے۔اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر101/2022کے تحت قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولس سٹیشن پارمپورہ میں ایک کیس درج کیا گیا اور تحقیقات کو حرکت میں لایا گیا۔تفتیش کے دوران، کیس کی تفتیش کرنے والے افسران نے مشتبہ مقامات پر کئی چھاپے مارے اور کئی مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا۔ پوچھ گچھ کے دوران تین مشتبہ افراد نے جرم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ ان کی شناخت دانش احمد ڈار ولد محمد شفیع، محمد شفیع ڈار ولد اسد اللہ ڈارساکنان شاہ کالونی پارمپورہ اور اعجاز احمد تبردار ولد عبدل رشید ساکن فردوس آباد پارمپورہ حال( پمپوش کالونی پالپورہ)کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کے انکشاف پر ان کے قبضے سے مسروقہ مال بھی برآمد کر لیا گیا۔کمیونٹی کے ارکان نے کیس کو حل کرنے میں پولیس کی کوششوں کو سراہا ہے۔ سماج دشمن عناصر کے خلاف ہماری مسلسل کارروائیاں کمیونٹی کے ارکان کو دوبارہ یقین دلائیں گی کہ پولیس نے کسی بھی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا عزم کیا ہے۔