بخشی اسٹڈئم کے ارد گرد گھیرہ مزید سخت،تلاشیوںاور نگرانی میں اضافہ
سرینگر/یواین ایس// سرینگر پولیس نے یومِ جمہوریہ کی تقریبات کے پیش نظر ضلع کے نواحی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن کیے تاکہ سلامتی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جا سکیں۔ شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ چیکنگ کے دوران تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا غیر حاضر شے کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں۔یو این ایس کے مطابق یومِ جمہوریہ کی تقریبات سے قبل سرینگر پولیس نے منگل کے روز ضلع کے مختلف دیہی علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشنز کیے۔ حکام کے مطابق یہ آپریشنز ضلع کے ٹاکن واری، کرناہ بل، شالہ بگ اور بخشی پورہ جیسے علاقوں میں انجام دیے گئے۔پولیس ٹیموں نے دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کی معاونت سے رہائشی مکانات، کھلے میدان اور مشتبہ ٹھکانوں کی مکمل چھان بین کی۔ ان کارروائیوں کا مقصد شہر اور وادی بھر میں امن قائم رکھنا اور یومِ جمہوریہ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنا ہے۔حکام نے بتایا کہ شہر کے داخلی و خارجی مقامات پر بھی سرچ اور تلاشیوں کی کارروائیاں تیز کر گئی ہیں اور اضافی سکیورٹی چیک پوسٹس قائم کی گئی ہیں۔پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چیکنگ کے دوران تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا غیر حاضر شے کی فوری اطلاع متعلقہ پولیس اسٹیشن کو دیں تاکہ سلامتی کے انتظامات مزید مؤثر بنائے جا سکیں۔حکام نے بتایا کہ شہر کے داخلی و خارجی مقامات پر بھی سرچ اور تلاشی کی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، اضافی سکیورٹی چیک پوسٹس قائم کی گئی ہیں، اور حساس عمارتوں کے ساتھ ساتھ بخشی اسٹیڈیم کے ارد گرد بھی نگرانی اور حفاظت مزید سخت کر دی گئی ہے۔










