سرینگر//امسال وادی کشمیر میں مسلسل خراب موسمی صورتحال کے بیچ گزشتہ کچھ دنوں سے گرمی کی لہر میںکافی اضافہ ہو گیا جس کے نتیجے میں لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔ سنیچروار کو ایک مرتبہ پھر لوگوں کو شدید گرمی سے کوئی راحت نہیںملی اوردرجہ حرارت 34ڈگری کے قریب ریکارڈ کیا گیا جبکہ کرگل میں دن کا درجہ حرارت 35ڈگری عبور کر گیا ۔ادھر کئی روز سے جاری شدت کی گرمیوں کے بیچ محکمہ موسمیات نے آئند ہ 24گھنٹوں میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔مانیٹرنگکے مطابق جہاں ماہ جوالائی میں درجہ حرارت میں اضافہ کے نتیجے میں پائی جانے والی شدید گرمی کی وجہ سے اہل وادی کیلئے رات دن تکلیف دہ ثابت ہو رہے ہیں وہیں گرمی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کی ایک کڑی کے تحت سرینگر میں سنیچروار کو پھر سے گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا ۔ سنیچروار کو دن بھر شدید گرمی کی لہر جاری رہی جس دوران درجہ حرارت 33.6ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں سنیچروارکو دن کا درجہ حرارت 33.6ڈگری ریکارڈ کیا گیاجبکہ اس کے ساتھ ساتھ قاضی گنڈ میں دن کا درجہ حرارت 31ڈگری ریکار ڈ کیا گیا ۔ جبکہ اس کے علاوہ کپواڑہ میں بھی دن کا درجہ حرارت 34.6ڈگری سے اوپر رہا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں میں بھی گرمی کی شدید لہر جاری ہے تاہم تازہ بارشوں کے بعد درجہ حررارت میںکمی واقع ہوئی ۔اور سنیچروار کو جموں میں دن کا درجہ حرارت 31ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ ادھر کئی روز سے جاری شدت کی گرمیوں کے بیچ محکمہ موسمیات نے سنیچر کوموسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔متعلقہ محکمہ کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں 11 جولائی سے 15 جولائی تک بارشیں متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس دوران 11 اور 14 جولائی کو موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔










