dooran

سرینگر میں تعمیراتی شعبے میں بڑی تبدیلیاں

سرینگر///محکمہ تعمیرات عامہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرتے ہوئے 30 اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروں اور اسسٹنٹ انجینئروں کے تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں۔ جاری کردہ حکم نامے کے مطابق اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر شیخ قیصر فاروق کو راج باغ ڈویڑن، ملک مدثر کو اے سی بی، شمس الدین ملک کو سب ڈویڑن اچھ بل، بلال رشید لنکر کو سب ڈویڑن سمبل، نذیر احمد راتھر کو سب ڈویڑن خان صاحب اور فردوس احمد گرٹہ کو دیہی ترقی محکمہ میں تبدیل کیا گیا ہے.اسی طرح سرجان احمد وانی کو سب ڈویڑن سیر، محمد رفیق کو سب ڈویڑن ٹنگمرگ، ہلال احمد وانی کو پی ایم جی ایس وائی سب ڈویڑن شوپیاں و پلوامہ، رمن کمار کو اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر ڈی آئی کیو سی، ساہل آرورا کو جموں میونسپل کارپوریشن، نوین کمار کو سب ڈویڑن ستواری، گرجیت سنگھ کو اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر ڈی آئی کیو سی اور عبدالقادر خان کو سب ڈویڑن نوشہرہ میں اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر تعینات کیا گیا ہے۔ سرکاری حکم نامے کے مطابق سائمہ منظور کو پی ڈی اسکینڈ سینٹرل کشمیر، جگموہن شرما کو سب ڈویڑن اسکینڈ، پروجیکٹ تھرڈ، واحد حسین کو پولیس ہاوسنگ کارپوریشن، مہیش شرما کو اے سی بی، یاگا دت شرما کو اے سی بی اور ست پال کو سب ڈویڑن بری برہمنہ میں ایگزیکٹو انجینئروں کے طور پر تقرری عمل میں لائی گئی۔اس دوران میکنیکل شعبے میں بھی 10 اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروں اور اسسٹنٹ انجینئروں کے تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں۔ آرڈر کے مطابق ریاض احمد ڈار کو اکنامک ریکنسٹریکشن ایجنسی، احسان امین کو انسپکٹر آف فیکٹریوں اینڈ بویلرز سرکل سیکنڈ، پرویز پرزہ گر کو پلوامہ، شوپیاں سرکل، محمد اقبال ملک کو مشینری ڈویڑن کشمیر، مدثر احمد شاہ کو لیبر محکمہ کشمیر، مظفر احمد کو سرکل گاندربل، آکاش شرما کو سب ڈویڑن،1 ایم اینڈ ایچ جموں، عمران خان کو لیبر ڈیپارٹمنٹ، بانو پرتاپ کو ایم اینڈ ایچ سرکل جموں اور سنجے بھٹ کو جل شکتی محکمہ میں تبدیل کیا گیا۔