dooran

سرینگر سے جموں تک سفر میں آسانی ، مسافروں کو راحت

کرایہ میں کوئی حد مقرر نہ ہونے کی وجہ سے مسافر اضافہ کرایہ اداکرنے پر مجبور

سرینگر /وی او آئی// ایک طرف سرکار نے سرینگر جموں تک ہائے وی 4 وے بنایا گیا ہے جس سفر میں کافی راحت ملی ہے اور کم وقت میں یہ سفر طے ہورہا ہے تاہم دوسری طرف سرینگر سے جموں اور جموں سے سرینگر کے سفر کیلئے کوئی کرایہ مقررنہیں ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو اضافی کرایہ دینا پڑتا ہے۔ وائس آف انڈیا کے مطابق سرینگر سے جموں اور جموں سے سرینگر سفر کرنا کافی مشکل تھا اور اس روڑ پر پہلے 12گھنٹے سے زائد لگتے تھے لیکن اب سڑکوں میں سدھار آیا ہے اور فور لائن روڑ بن جانے کے بعد اب سرینگر سے جموں اور جموں سے سرینگر سفر کچھ ہی گھنٹوں میں طے ہوتا ہے البتہ اس روڑ پر آج بھی مسافر کرایہ بہت زیادہ ہے اور کوئی ریٹ مقرر نہ ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ خود ہی جو چاہئے کرایہ وصول کرلیتے ہیں۔ا س ضمن کئی مسافروں نے وی او آئی نمائندے امان ملک کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس روٹ پر ایس آر ٹی سی اور گورنمٹ گاڑیاں چلائی جاتی ہیں جن کیلئے ریٹ مقرر ہے البتہ دیگر نجی ٹرانسپورٹر اس کرایہ پر مسافروںکو سوار کرنے کیلئے تیار نہیں ہے اور بہت زیادہ کرایہ وصول کرتے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ اب جبکہ سفر کافی آسان ہوگیا ہے اور جتنا وقت پہلے سرینگر سے کپوارہ تک لگتا تھا اس سے بھی کم وقت اب سرینگر سے جموں تک لگتا ہے لیکن اس آسانی کے باوجود بھی مسافروں کیلئے کرائیوں میں کوئی راحت نہیں ہے۔ انہوںنے کہا کہ سرکار کو اس معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرکے سرینگر جموں اور جموں سے سرینگر تک سفر کیلئے ریٹ مقرر کریں اور اس میں زمرہ بندی کرکے سومو، تویرا، ویڈیو کوچ ، ٹیمپو ٹریولر اور دیگر نجی گاڑیوں کیلئے الگ الگ کرایہ طے کریں تاکہ ٹرانسپورٹروں کی جانب سے مسافروںکو لوٹنے کارجحان ختم ہوجائے۔