اگلے چوبیس گھٹوں تک وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کا امکان ، 15مارچ سے موسم پھر بہتر ہونے کی امید
سرینگر/// بدھ کو صبح سے ہی مطلع ابرآلود رہنے کے بیچ موسم نے کروٹ بدلی اورسرینگر سمیت وادی کے دیگر میدانی علاقوںمیں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش جبکہ بالائی علاقوں میں تازہ برفباری شروع ہوئی جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ آئی ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں تک وقفے وقفے سے بارش اور ہلکی برفباری کاسلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔ جبکہ 15مارچ سے 20مارچ تک مجموعی طور پر موسم بہتر رہنے کی امید ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بدھ کو وادی بھر میں مطلع دوپہر تک ابر آلود رہا جبکہ گریز بانڈی پورہ اور افر وٹ پہاڑیوں پر تازہ برفباری کے بیچ سرینگر اور دیگر علاقوں میں بارشیں شروع ہوئیں ۔ اس بیچ محکمہ نے بتایا ہے کہ جمعرات کو بھی چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر 15 سے 20 مارچ تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسم کے بدلنے سے درجہ حرارت میں بھی گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے اور سرینگر سمیت وادی کے زیادہ تر مقامات پر گراوٹ دیکھی گئی جس میں سری نگر میں کم از کم 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 5.9 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔اسی طرح قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 5.8 سیلسیس کے مقابلے میں کم از کم 3.4سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ پہلگام میں پچھلی رات 1.7 کے مقابلے میں منفی 0.5 ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر جنوبی کشمیر میں بھی کوکرناگ میں گزشتہ رات 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ معمول سے 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں 4.5رات کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 1.2 کے مقابلے میں شبانہ درجہ حرارت منفی 1.6درج کیا گیا ۔ وادی کے ساتھ ساتھ جموں میں بھی درجہ حرارت میں کمی دیکھنے کوملی اور جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 14.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوٹ میں 7.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں 5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں تک موسم میں پھر بدلائو آسکتا ہے اور وقفے وقفے سے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے جبکہ 15مارچ سے 20مارچ تک مجموعی طور پر موسم بہتر رہنے کی امید ہے ۔










