سرینگر ایئرپورٹ پر 3 پروازیں منسوخ

سرینگر ایئرپورٹ پر 3 پروازیں منسوخ

دہلی ایئرپورٹ پر فضائی پابندیاں، مسافروں کو دشواری

سرینگر// یو این ایس// بدھ کے روز سرینگر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آنے اور جانے والی تین پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ یہ فیصلہ دہلی ایئرپورٹ پر ری پبلک ڈے کی سکیورٹی اور سرکاری تقریبات کے پیش نظر نوٹس ٹو ایئرمین (نوٹم) جاری کیے جانے کے بعد کیا گیا۔یو این ایس کے مطابق سرینگر ایئرپورٹ حکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فضائی حدود میں عارضی پابندیوں کے باعث متعلقہ ایئرلائنز نے اپنی پروازیں منسوخ کیں۔ ان پابندیوں کا اطلاق قومی دارالحکومت دہلی کے فضائی علاقے پر کیا گیا ہے۔پروازوں کی منسوخی کے باعث صبح کے اوقات میں سرینگر ایئرپورٹ پر مسافروں کو انتظار اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ کئی مسافر اپنی پروازوں کی تازہ معلومات کے لیے ایئرپورٹ عملے سے رابطے میں رہے۔گزشتہ3روز سے قریب 8پروازیں نوٹم کی وجہ سے جموں کشمیر کیلئے منسوخ کی گئیں۔