سرینگر آر ایئرپورٹ نے ہیلی کاپٹروں کی نائٹ پارکنگ فیس میں 50 فیصد کمی کردی

سرینگر آر ایئرپورٹ نے ہیلی کاپٹروں کی نائٹ پارکنگ فیس میں 50 فیصد کمی کردی

سری نگر//سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے کے حکام نے سیاحوں کی چارٹر پروازوں کی حوصلہ افزائی کے لیے چارٹر ہیلی کاپٹروں کے لیے رات کی پارکنگ کی فیس میں 50 فیصد تک کمی کا فیصلہ کیا ہے۔کشمیر نیوز سروس کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ہوائی اڈے کے حکام نے کہا کہ انہوں نے ہوائی اڈے پر ہیلی کاپٹروں کی نائٹ پارکنگ کے لیے درخواست کی فیس میں 50فیصد کمی کر دی ہے۔ہیلی کاپٹر چلانے والوں کے لیے ایک بہت ہی منافع بخش خبر۔ ہم نے اپنے ہوائی اڈے پر ہیلی کاپٹروں کی نائٹ پارکنگ کے لیے درخواست کی فیس میں 50% کمی کر دی ہے۔ اب آپ کو رات کی پارکنگ کی اجازت کے لیے اپنی درخواست کے ساتھ صرف 50 ہزار جمع ٹیکس ادا کرنا ہوں گے،‘بیان میں لکھا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ اس بڑی کمی سے خوبصورت وادی میں سیاحوں کی چارٹر پروازوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔