سری نگر،اننت ناگ//منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی جاری و ساری رکھتے ہوئے سرینگر اور اننت ناگ پولیس نے 2منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی اشاعہ برآمد کرکے ضبط کی۔سرینگرپولیس نے ایک مخصوص اطلاع پر عبداللہ پل سرینگر پر پولیس اسٹیشن پولیس اسٹیشن راجباغ کی پولیس پارٹی نے ایک شخص کو گرفتار کیا جو ایک بریف کیس لے کر جارہا تھا۔ابتدائی پوچھ گچھ پر مذکورہ کی شناخت عمر صادق ڈارمحمد صادق ڈار ساکن گوپال پورہ وتھورہ بڈگام کے بطو رہوئی ہے۔اس کی ذاتی تلاشی لی گئی اور اس کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی ادویات سپاسمو پروکسیوان پلس کیپسول250سٹرپس، 6000کیپسول)برآمد ہوئی۔ تھانہ پولیس راجباغ نے اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 6/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔اسی دوران اننت ناگ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش جس کی شناخت نواز احمد وانی ولد محمد یوسف وانی ساکنہ ہاکورہ کے طور پر ہوئی ہے۔ مذکورہ منشیات فروش ممنوعہ نشیلی اشیاء کی فروخت میں ملوث ہے اور اس کے مطابق اس نے اپنے رہائشی مکان میں بھاری مقدار میں نشہ آور اشیاء ذخیرہ کر رکھی ہیں۔ تھانہ پولیس اننت ناگ نے اس سلسلے میں کیس متعلقہ دفعات کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ اننت ناگ پولیس اور متعلقہ ایگزیکٹو مجسٹریٹ پر مشتمل ایک تلاشی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے گھر کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران مذکورہ کے مکان سے تقریباً 70کلو پوست کا بھوسا برآمد ہوا تاہم ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ فوری کیس میں مزید تفتیش جاری ہے۔اس کے علاوہ تھانہ پولیس اننت ناگ کی پولیس پارٹی نے ایس ڈی آرایف ہیڈکورٹرکے سامنے ڈگگا پورہ کھنہ بل میں ایک ناکہ چیکنگ بعمل لائی اور ایک شخص روف احمد نندا ولد عبدالحمید نندا ساکن ڈگہ پورہ کھنہ بل جو ایک بیگ اٹھائے مشکوک حالت میں گھوم رہا تھا کہ پولیس پارٹی کو دیکھ کر مذکورہ شخص نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس پارٹی نے بڑی تدبیر سے موقع پر ہی اسے پکڑ لیا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ایک تھیلا جس میں12کلو پوست کا بھوسا تھا برآمد ہوا۔ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔پولیس کی جانب سے کمیونٹی کے اراکین سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں کے بارے میں کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔










