سریش کما ر گپتا نے سانبہ اور کٹھوعہ کے گجروبکروال اورشیڈول کاسٹ ہوسٹلوں کا دورہ کیا

سریش کما ر گپتا نے سانبہ اور کٹھوعہ کے گجروبکروال اورشیڈول کاسٹ ہوسٹلوں کا دورہ کیا

جموں//پرنسپل سیکرٹری قبائلی اَمور سریش کمار گپتانے گجر و بکروال اوردرجہ فہرست ذات ہوسٹلوںسانبہ اور کٹھوعہ کا دورہ کیا۔ اُنہوں نے موجودہ قبائلی ہوسٹلوں کے کام کاج کا جائزہ لینے کے علاوہ دونوں اَضلاع میں نئے منظور شدہ قبائلی ہوسٹلوں کی تعمیر میںپیش رفت کا جائزہ لیا۔گجر و بکروال اوردرجہ فہرست ذات ہوسٹل میں پرنسپل سکریٹری کا ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ ابھیشیک شرما نے ہوسٹل کے طلباء کے ساتھ والہانہ اِستقبال کیا۔پرنسپل سیکرٹری کے ہمراہ ڈائریکٹر قبائلی اَمور مشیر احمد مرزا، ڈائریکٹر لائبریریز محمد رفیع ، سیکرٹری جموںوکشمیر اکیڈیمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لنگویجز بھرت سنگھ منہاس اور دیگرمتعلقین بھی تھے ۔ڈائریکٹر قبائلی امور نے پرنسپل سیکرٹری کو محکمہ قبائلی اَمور کی جانب سے عملائی جانے والی فلاحی اور ترقیاتی سکیموں، ہوسٹل کے اِنتظام و انصرام ، قبائلی ہوسٹلوں میں طلباء کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے علاوہ ہوسٹلوں کی جدید کاری کے منصوبے کے بارے میں جانکاری دی دی۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ اِس برس ہوسٹل کے طلباء کو مرکزی وزارتِ قبائلی اَمور کے تعاون سے نئی دہلی میں جنوری 2024ء میں یوم جمہوریہ پریڈ کی تقریبات دیکھنے کا نادر موقعہ ملا جہاں طلباء نے وزیر اعظم ، مرکزی قبائلی وزیر اور دیگر معززین سے ملاقات کے علاوہ دہلی کے اِرد گرد تاریخی مقامات کا دورہ کیا۔پرنسپل سیکرٹری نے ہوسٹل کے طلباء کے ساتھ بات چیت کی، بورڈ کے اِمتحانات میں شرکت کرنے والے طلباء کو قیمتی رہنمائی اور تجاویز پیش کیںاور اِمتحان میں اچھی کارکردگی کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے ہوسٹل کے رہائشیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی معائینہ کیا، ہوسٹل کے کمروں، کچن، ڈائننگ ہال کے علاوہ ہوسٹل کے احاطے کا بھی معائینہ کیا۔اِس موقعہ پر موجودضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ نے پرنسپل سیکرٹری کو ہوسٹل کے رہائشیوں کو ضلعی اِنتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی مدد کے بارے میں آگاہ کیا اور مزید بتایا کہ ضلع اِنتظامیہ سانبہ کی طرف سے ہوسٹل کے کھیل میدان کی ترقی اور طلباء کو کھیل سہولیات فراہم کرنے کے لئے 7 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں اور اس کے لئے کام رواں مالی برس 2024ء کے اختتام سے قبل مکمل کیا جائے گا۔ایمز سانبہ کے قریب گرلز ہوسٹل کی تعمیر کا معاملہ بھی زیر بحث آیا جس کے لئے انڈینٹ رکھا گیا ہے اور ہوسٹل کی تعمیر کے لئے فنڈز جاری کرکے ضلع اِنتظامیہ سانبہ کے اِختیار میں رکھے گئے ہیں۔ پرنسپل سیکرٹری موصوف نے متعلقہ اِداروں کو ہدایت دی کہ وہ تعمیراتی کام کو جلد از جلد شروع کریں تاکہ قبائلی طالبات اَپنی تعلیم جاری رکھنے کے لئے اس سہولیت سے اِستفادہ کرسکیں۔کٹھوعہ میں پرنسپل سیکرٹری نے گجرو بکروال اور شیڈ ٹرائب بوائز ہوسٹل کا معائینہ کیا اور کٹھوعہ کے لئے منظور شدہ گرلز ہوسٹل کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے موقعہ پر موجود عمل آوری ایجنسی کے اَفسران کو مزید ضروری کارروائی کے لئے فوری طور پر تفصیلی پروجیکٹ رِپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی کیونکہ محکمہ ہوسٹل کی تعمیر کے لئے پہلے ہی فنڈز جاری کرچکا ہے اور ابھی تک کام شروع نہیں کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر قبائلی امور نے پرنسپل سیکرٹری کو بنی ہوسٹل کی صورتحال کے علاوہ کٹھوعہ ضلع میں قبائلی طلباء کو پری اور پوسٹ میٹرک سکالرشپ کے بارے میں مزید جانکاری دی ۔پرنسپل سیکرٹری نے یقین دِلایا کہ ہوسٹل کے طلباء کو تعلیم اور کھیل میدان میں ہر ممکن مدد اور مواقع فراہم کئے جائیں گے تاکہ وہ اَپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں۔