shortage of drinking water

سرگرم جنگجواور4معاون کارگرفتار،اسلحہ وگولیاں برآمد:پولیس

بڈگام//پولیس نے وسطی ضلع بڈگام میں لشکرطیبہ کے ایک منظم نیٹ ور ک کوبے نقاب کرنے کادعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ فوج وفورسزکے اشتراک سے ایک سرگرم جنگجواور4بالائی زمین ورکروں کوگرفتار کیاگیا جبکہ گرفتار شدگان کی تحویل سے ایک پستول،ایک میگزین،2گرینیڈ ،8گولیاں اورکچھ قابل اعتراض موادبھی ضبط کیا گیا۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس نے ایک بیان میں بتایاکہ بڈگام پولیس نے فوج کی53آرآر اورسی آرپی ایف کی43ویں بٹالین کیساتھ ملکر بڈگام ضلع میں سرگرم لشکر طیبہ کے ایک نیٹ ورک کاسراغ لگاکراسکوبے نقاب کیا ۔بیان کے مطابق مصدقہ اطلاع ملتے ہی پولیس ،فوج اورفورسزنے چھوبڈگام سے ایک لشکر جنگجومحمدیونس میرکی گرفتاری عمل میں لائی ،جسکی تحویل سے چینی ساخت کاایک پستول،اسکاایک میگزین اور8گولیاں برآمد کی گئیں ۔پولیس نے بتایاکہ دوران پوچھ تاچھ مذکورہ مقامی جنگجونے ضلع بڈگام میں جنگجوئوں کیلئے کام کرنے والے کچھ اعانت کاروںکے بارے میں جانکاری فراہم کی ،جسکے بعدپولیس نے لشکر جنگجوئوںکے چار معاونین کوگرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ،جن میں عمران ظہور گنائی ساکنہ کل بگ بڈگام،عمرفاروق وانی ساکنہ اوم پورہ بڈگام،فیضان قیوم گنائی وشاہنواز احمدمیرساکنان چھوبڈگام شامل ہیں ۔پولیس کے مطابق گرفتار شدہ اعانت کاروںکی تحویل سے 2گرینیڈ اورکچھ قابل اعتراض موادبھی ضبط کیا گیا۔بالائی زمین ورکروں نے دوران پوچھ تاچھ اسبات کااعتراف کیاکہ وہ لشکر جنگجوئوں کومختلف طریقوں سے مددکیاکرتے تھے ،جیسے کہ انھیں ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانا اوراُنکے ہتھیاروںکوایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانا بھی شامل ہیں ۔جبکہ گرفتار شدگان نے پولیس کویہ بھی بتایاکہ وہ جنگجوئوں کوپناہ دلانے میں بھی شامل رہتے تھے ۔پولیس کے مطابق گرفتارشدہ جنگجو اورچارمعاون کاروں کاجنگجوکمانڈروں کیساتھ رابطہ رہتا تھا ،اوروہ اُن کی ہدایات پرکام کرتے تھے ۔پولیس نے سرگرم جنگجو اور4اعانت کاروں کیخلاف پولیس تھانہ بڈگام میں ایف آئی آرزیرنمبر219/2021تحت متعلقہ دفعات کی روشنی میں کیس درج کرلیا اوراُن سے مزیدپوچھ تاچھ وتحقیقات جاری ہے ۔