سرکاری ہسپتالوں میں عوامی اعتماد کاانحصار ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملے کے رویے اور ہمدردی پر ہوتا ہے ۔ سکینہ ایتو

سرکاری ہسپتالوں میں عوامی اعتماد کاانحصار ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملے کے رویے اور ہمدردی پر ہوتا ہے ۔ سکینہ ایتو

جموں//وزیر برائے صحت و طبی تعلیم ، سماجی بہبود اور تعلیم محترمہ سکینہ ایتو نے جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج ( جی ایم سی ) کا اچانک معائینہ کیا اور اس سہولت میں صحت کی فراہمی اور مریض مرکز خدمات کی تفصیلی جانچ پڑتال کی ۔ دورے کے دوران وزیر نے ادارے کے اندر مختلف صحت کی سہولیات کا وسیع جائیزہ لیا جن میں ایمر جنسی وارڈز ، مریض وارڈز ، تشخیص یونٹس اور دیگر اہم شعبے شامل تھے ۔ انہوں نے ضروری ادویات کی دستیابی ، طبی آلات ، صفائی ، عملے کی حاضری اور مجموعی مریض کی دیکھ بھال کے نظام کا جائیزہ لیا ۔ صحت کی وزیر نے مریضوں اور تیمارداروں سے بھی براہ راست بات چیت کی تا کہ علاج کے معیار ، ڈاکٹروں کی دستیابی ، نرسنگ کئیر اور دیگر معاون خدمات کے بارے میں رائے حاصل کی جا سکے ۔ انہوں نے ان کی شکایات کو غور سے سُنا اور یقین دلایا کہ حکومت جموں و کشمیر بھر میں خلاء کو دور کرنے اور صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے ۔ دورے کے دوران وزیر نے ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکل عملے اور ہسپتال انتظامیہ سے بھی بات چیت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ عوامی صحت کے اداروں میں ہمدردی ، پیشہ وارانہ رویہ اور احتساب مریضوں کو معیاری علاج یقینی بنانے کیلئے بہت اہم ہے ۔ ‘‘ وزیر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ مریضوں کو بروقت طبی توجہ دی جائے ، حفظانِ صحت کے معیارات برقرار رکھے جائیں اور ہر سطح پر مریض کی عزت کی حفاظت کی جائے ۔ انہوں نے شکایات کے ازالے کے نظام کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا تا کہ مریضوں کے مسائل فوری طور پر حل کئے جا سکیں ۔ زیر نے کہا ’’ سرکاری ہسپتالوں میں عوامی اعتماد کا انحصار بنیادی طور پر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملے کے رویے اور ہمدردی پر ہوتا ہے ۔ ‘‘ انہوں نے جموں و کشمیر کے طول و عرض میں طبی سہولیات کو اپ گریڈ کرنے اور صحت کی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے حکومت کے عزم پر بھی زور دیا ۔ دورے کے دوران وزیر کے ہمراہ جی ایم سی جموں کے پرنسپل ، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ جی ایم سی جموں ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سپر سپیشلٹی ہسپتال اور جی ایم سی جموں کے دیگر سینئر افسران بھی تھے ۔