7th pay commision

سرکاری ملازمین کیلئے نظر ثانی شدہ مہنگائی بھتہ

7ویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات کا اطلاق یکم جنوری 2024سے ہوگا

سرینگر// حکومت ِ جموں و کشمیرنے 7ویں پے کمیشن کی سفارشات کے تحت باقاعدہ تنخواہ کی سطح پر کام کرنے والے ملازمین کے لیے مہنگائی الاؤنس کی نظرثانی شدہ شرح کا حکم دیا جو جنوری 2024 سے نافذ العمل ہے۔ گورنمنٹ آرڈر نمبر 232-F مورخہ 12.12.2023 کے تسلسل میں، یہ حکم جاری کیا گیاہے کہ 7ویں پے کمیشن کی سفارشات کے تحت باقاعدہ تنخواہ کی سطح پر کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو بنیادی تنخواہ کے 46% سے 50% تک مہنگائی الاؤنس ادا کیا جائے گا۔ جو یکم جنوری2024سے نافذ العمل ہوگا۔ محکمہ خزانہ کی طرف سے جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ نظرثانی شدہ تنخواہ کے ڈھانچے میں ‘بنیادی تنخواہ’ کی اصطلاح کا مطلب 7ویں پے کمیشن کی سفارشات کے مطابق پے میٹرکس میں مقررہ سطح پر نکالی گئی تنخواہ ہے، لیکن اس میں کسی دوسری قسم کی تنخواہ جیسے خصوصی تنخواہ وغیرہ شامل نہیں ہے۔ جنوری، 2024 سے اپریل، 2024 تک مہنگائی الاؤنس کی اضافی قسط کے بقایا جات مئی، 2024 میں نقد ادا کیے جائیں گے اور مئی، 2024 کے بعد سے ماہانہ تنخواہ کا حصہ بنیں گے۔حکم کے مطابق مہنگائی الاؤنس کی ادائیگی جس میں 50 پیسے یا اس سے زیادہ کا حصہ شامل ہے، اگلے زیادہ روپے تک پہنچ جائے گا اور 50 پیسے سے کم کے حصے کو نظر انداز کیا جائے گا۔