سری نگر//سیکرٹری سیاحت و ثقافت سرمد حفیظ نے محکمہ کشمیرڈویژن کے ٹورآپریٹروں کے آن لائن میٹنگوں اور ویب ناروں کی سہولیت کے لئے ڈائریکٹوریٹ ٹوراِزم کشمیر کے دفتر میں ویڈیو کانفرنسنگ سہولیت کا اِفتتاح کیا۔دورانِ اِفتتا ح سیکرٹری نے اِس سہولیت کی خوبیوں کے بارے میں بات کی اور کہا کہ اِس سے آن لائن محکمہ جاتی میٹنگوں کو آسان بنانے میں مدد ملے گی اور ٹور آپریٹروں کی ویب ناروںکی سہولیت ہوگی۔بعد میں سیکرٹری نے تمام ڈیولپمنٹ اٹھارٹیوں کے چیف ایگزیکٹیو اَفسران ، سیاحتی مقامات کے اَفسران ، ریزاٹ افسران ،سیاحتی افسران اور دیگر متعلقین کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔اِس موقعہ ناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو ، جوائنٹ ڈائریکٹر ٹوراِزم کشمری ، تمام ڈپٹی ڈائریکٹران ٹوراِزم کشمیر بھی موجو دتھے۔اِس موقعہ پر سیکرٹری سیاحت نے تمام سیاحتی مقامات کے سربراہوں سے تمام سیاحتی مقامات کی بہتر دیکھ ریکھ کرنے کی تاکید کی جب کہ ان سیاحتی مقامات کے آس پاس کے نئے ٹریکنگ روٹوں ،کی نشاندی پر زور دیا تاکہ مزید سیاح سائٹ دیکھنے کے علاوہ ایڈونچر ٹورزم کی طرف راغب ہوسکیں۔










