سرمد حفیظ نے میرا بھارت کے تحت پیش رفت کا جائیزہ لیا

سرمد حفیظ نے میرا بھارت کے تحت پیش رفت کا جائیزہ لیا

جموں//سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس سرمد حفیظ نے آج ایک میٹنگ کی صدررت کی جس کا مقصد میرا یووا بھارت ( میرا بھارت ) کے تحت رجسٹریشن کی پیش رفت کا جائیزہ لینا تھا ۔ حکومت ہند کی ایک پہل ڈیجٹل پلیٹ فارم ، جیسے وزیر اعظم نے قومی اتحاد کے دنآزادی کا امرت مہوتسوکے اختتامی پروگرام کے دوران شروع کیا اس کا مقصد نوجوانوں کو رضاکارانہ پروگراموں میں شامل کرنا اور مختلف شعبوں میں تجربہ حاصل کرنا ہے ۔ ڈائریکٹر نہرو یوا کیندر ،ا سپیشل سیکرٹریز ، پروگرام آفیسرز ، نیشنل سروس اسکیم ، جوائینٹ ٖائریکٹرز، یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس سمیت دیگر نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ سیکرٹری موصوف نے فیلڈ ڈیپارٹمنٹ اور ایجنسیوں سے پروگرام کے بارے میں تفصیلی رائے لی ۔ انہوں نے نوجوانوں کو حکومت کے مہتواکانشی پروگراموں کو یقینی بنانے کیلئے کہا ۔ سرمد حفیظ نے یونین ٹیر ٹری کے دونوں ڈویژنوں میں تربیتی پروگرام منعقد کرنے کی ہدایت دی جس میں تعلیم کے اساتذہ ، فزیکل ایجوکیشن لیکچررز، زونل ایجوکیشن آفیسرز اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران کے ساتھ ساتھ نہرو یوا کیندر کے ریسورس پرسنز کو میرا بھارت کے بارے میں شامل کیا جائے ۔ میٹنگ میں رجسٹریشن کے دوران فیلڈ فنکشنیز کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی گئی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ تمام ایجنسیاں پروگرام کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے ۔