coal

سرد ترین راتوں کے بیچ بجلی کی کٹوتی سے لوگ شدید پریشانیوں سے دوچار

کانگڑیوں اور کوئلے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ،حکام کی عدم توجہی کا نتیجہ

سرینگر / کے پی ایس //وادی کشمیر میں سرد ترین راتوں میں بجلی کی کٹوتی کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے ۔بجلی نہ ہونے کی صورت میں لوگ کانگڑیوں اور کوئلے کو بروئے کارلاکر گرمی کا بندوست کرسکتے تھے لیکن ان کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں ۔جس کے نتیجے میں لوگوں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔سردی کے ان مشکل اور کٹھن ایام کے دوران سردیوں سے نمٹنے کیلئے بجلی کا استعمال کرتے تھے لیکن بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے وہ اس سہولیت سے محروم رہتے ہیں ۔اگرچہ متبادل کے طور پر اس تیز رفتار اور ٹیکنالوجی کے دورمیں بھی کانگڑیوں کا استعمال کیا جاتا تھا لیکن کانگڑی کی سینکڑوںروپے تک پہنچائی گئی جبکہ کوئلے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں کشمیر پریس سروس کے ساتھ لوگوں نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بجلی کی کٹوتی نے ان کا جینا محال بنادیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سردیوں کے دوران گرمی کا بندوست کرنے کیلئے وہ کانگڑیوں اور کوئلے کو بروئے کار لاتے تھے لیکن کانگڑیوں اور کوئلے کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ غریب افراد کیلئے یہ ایک بہت بڑا ستم ثابت ہورہا ہے ۔کیونکہ کنبے میں اہل خانہ کی تعداد کے مطابق ہزاروں روپے کا خرچہ اس پر صرف ہوجاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بازاروں میں کانگریوں کی خریداری بڑے پیمانے پر ہورہی ہے لیکن ان کی قیمتوں کو اعتدال پر نہیں رکھا جارہا ہے اور نہ اس کیلئے کوئی ریٹ لسٹ مرتب ہے ۔اس سلسلے میںا نہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مرتب شدہ شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور کانگڑیوں و کوئلے کی قیمتوں کو اعتدال پرلاکرباضابطہ طور ریٹ لسٹ مرتب کیا جائے ۔