dooran

سرحد سے ملحقہ ارنیا کے میدان میں پاکستانی غبارہ برآمد

سرینگر///جموں کے ارنیا کے سرحدی گاؤں پنڈی چڈکا کے ایک کھیت سے پاکستانی غبارہ ملا ہے ۔اس پر اردو میں بھی کچھ لکھا ہوا تھا۔ اس کی اطلاع فوری طور پر بی ایس ایف کو دی گئی۔ براس پوسٹ پر تعینات 148 بٹالین کے جوان موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے غبارے کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔وائس آف انڈیا کے مطابق جموں کے ارنیا کے سرحدی گاؤں پنڈی چڈکا کے ایک کھیت سے پاکستانی غبارہ ملا ہے۔ اسے بی ایس ایف کی 148 بٹالین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق کمل کمار کے رہنے والے چچا اپنے کھیتوں کو جارہے تھے۔ اس دوران اس نے دیکھا کہ گول شکل کی کوئی چیز کھیت میں پڑی ہے۔جیسے ہی وہ اس کے پاس پہنچا تو دیکھا کہ یہ ایک غبارہ ہے جو پاکستان سے آیا ہے۔ اس پر اردو میں بھی کچھ لکھا ہوا تھا۔ اس کی اطلاع فوری طور پر بی ایس ایف کو دی گئی۔ براس پوسٹ پر تعینات 148 بٹالین کے جوان موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے غبارے کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔پاکستان سے اکثر غبارے سرحد سے ملحقہ دیہات میں آتے ہیں۔ حال ہی میں، بی ایس ایف نے بین الاقوامی سرحد کے چناج پوسٹ پر ایک ڈرون کو مار گرایا تھا۔ جس کی وجہ سے علاقے میں ہائی الرٹ ہے۔