Ajit Doval

سرحدی محفوظ ہوں گی تو ملک تیزی سے ترقی کرتا ہے

جموں کشمیر میں دفعہ 370کی منسوخی کے بعد حالات تیزی سے بدلے ہیں ۔ اجیت ڈوول

سرینگر//مشیر قومی سلامتی اجیت دوول نے کہا کہ سرحدی محفوظ ہوں گی تو ملک تیزی سے ترقی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر میں حالات میں کافی سدھار آیا ہے اور لوگوں عدم تحفظ کے احساس کے دائرے سے باہر نکل آئے ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ جموں کشمیر میں تیزی سے حالات بدلے ہیں اور یہ کافی حوصلہ بخش ہے ۔ وائس آ ف انڈیا کے مطابق مشیر قومی سلامتی اجیت دوول نے کہا کہ سرحدیں زیادہ محفوظ ہوتیں اور دشمن کے قبضہ میں نہ ہوتیں تو ہندوستان مزید تیز رفتار سے ترقی کرتا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ گزشتہ 10 برس میں ملک کی طاقت کافی بڑھ گئی ہے۔ وہ نئی دہلی میں بارڈر سیکوریٹی فورس(بی ایس ایف) کے زیراہتمام رستم جی میموریل لکچر دے رہے تھے۔انہوںنے بتایا کہ جموں کشمیر میں حالات بہتر ہے اور دفعہ 370کے خاتمہ کے بعد لوگ اب اپنے آپ کو محفوظ تصور کررہے ہیں ۔ا نہوںنے بتایا کہ خطے کے حالات تیزی سے بدلے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ یہ خطہ اب سیاحت کا سیلاب دیکھ رہا ہے ۔ اجیت دوول نے کہا ’’زمین پر جو قبضہ ہے وہ اپنا ہے‘ باقی تو سب عدالت اور کچہری کا کام ہے‘ اس سے فرق نہیں پڑتا‘‘۔مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ ہندوستان تیزی سے بدل رہا ہے۔اگلے 10 سال میں ہم 10 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت ہوں گے جو دنیا کی تیسری معیشت ہوگی۔انہوں نے اسے بڑی کامیابی قراردیا۔ اسلحہ درآمد کرنے والے ملک نے 31 مارچ تک 2.5 بلین امریکی ڈالر کے ہتھیار برآمد کئے۔