سرینگر//لولاب ٹکی پورہ میں نوجوان پرُاسرار طور پرکئی دنوں سے لاپتہ بیواہ والدہ نے اپنے لخت جگر سے تلقین کی کہ وہ جہاں کہی بھی ہے واپس اپنے گھر لوٹ آ ئے تاکہ اسکی بہنوں اور بھائی کوجوپریشانیاں لاحق ہوگئی ہے اس سے انہیں چھٹکارا ملے پولیس نے نوجوان کے پرُ اسرارلاپتہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے ۔اے پی آئی کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ کے ٹکی پورہ علاقے سے غلام مستفیٰ شیخ نامی نوجوان کئی دن پہلے اپنے گھر سے ڈاکٹر کے پاس جانے کے لئے نکلااور پھردوبارہ گھر نہیں لوٹا لواحیقن نے اس سے ہرممکنہ جگہ پرتلاش کیاتاہم اسکے بارے میں کوئی اتہ پتہ معلوم نہیں ہوسکالواحقین نے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ بھی درج کیا۔ادھرمزکورہ نوجوان کی بیواہ والدہ نے اپنے لخت جگرسے تلقین کی کہ وہ جہاں کئی بھی ہے واپس اپنے گھر لوٹ آ ئے تاکہ جن پریشانیوں کاانہیں سامناکرنا پڑ رہاہے اس سے انہیں چھٹکارا ملے گا ۔جموں کشمیرپولیس نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ نوجوان پرُاسرار طور پرلاپتہ ہوا ہے پولیس نے اگرچہ ا سکے بازیاب کرنے کی کارروائی شروع کی ہے تاہم معاملے کی دوسرے زاویوں سے بھی تحقیقات کی جارہی ہے کہ آیا مزکورہ نوجوان عسکریت میں شامل ہوا ہے یانہیں ۔










